ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 331
331 ادب المسيح كَأَنَّ سُيُوفَهَا كَانَتْ كَنَارِ بِهَا حُرِقَتْ مَخَارِيقُ الْآدَانِي گویا اس کی تلوار میں ایک آگ کی طرح تھیں۔ان سے تمام گد کے جل گئے جو سفلہ لوگوں کے ہاتھ میں تھے۔إِذَا اسْتَدْعَى كِتَابُ الله مثلا فَعَيَّ الْقَوْمُ وَ اسْتَتَرُوا كَفَانِي جب کتاب اللہ نے اپنے مثل کا مطالبہ کیا۔سو قوم مقابلہ سے عاجز ہوگئی اور فناشدہ چیز کی طرح چھپ گئی وَسُلِبَتْ جُرُعَة الْإِسْنَافِ مِنْهُمُ مِنَ الْهَوْلِ الَّذِي حَلَّ الْجَنَانِ اور پیشقدمی کی ہمت اس سے مسلوب ہوگئی۔اور یہ ہیبت الہی تھی جو ان کے دل میں بیٹھ گئی فَمِنْ عَجَبٍ أَكَبُوا مِثْلَ مَيْتٍ وَقَدْ مَرَنُوا عَلَى لُطْفِ الْبَيَانِ سو یہ تعجب کی بات ہے کہ وہ مردہ کی طرح منہ کے بل جا پڑے۔حالانکہ وہ فصیح کلمات کی مشق اور عادت رکھتے تھے۔وَاَنْزَلَهُ مُهَيْمِنُنَا حُدَيَّا فَفَرُّوْا كُلُّهُمْ كَالْمُسْتَهَانِ اور خدا تعالیٰ نے اس کو بیمثل اور طالب معارض نازل کیا۔پس کفار اس کی مثل بنانے پر قادر نہ ہو سکے اور سرگردان ہو کر بھاگ گئے۔وَصَارَتْ عُصْبُهُمْ فِرَقًا تُبَيِّنًا فَمِنْهُم مَّنْ آتَى بَعْدَ الْحَرَانِ اور ان کی جماعتیں کئی فرقوں میں متفرق ہو گئے۔پس بعض ان میں سے تو سرکشی سے باز آ گئے وَمِنْهُم مَّنْ تَلَبَّبَ مُسْتَشِيطًا لِحَرْبِ الصَّادِقِينَ وَلِلطَّعَانِ اور بعض نے قرآن کے مقابلہ سے عاجز آ کر ہتھیار باند ھے۔اور غضب میں آکر راستبازوں کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے تیار ہو گئے۔اور فرماتے ہیں کہ تمام انوار قرآن ہی میں ہیں: وَكُلُّ النُّورِ فِي الْقُرْآنِ لَكِن يَمِيلُ الْهَالِكُونَ إِلَى الدُّخَانِ اور تمام ہر قسم کے نور قرآن ہی میں ہیں۔مگر مرنے والے دھوئیں کی طرف دوڑتے ہیں به نِلْنَا تُرَاكَ الْكَامِلِينَا بِهِ سِرْنَا إِلَى أَقْصَى الْمَعَانِي ہم نے اس کے وسیلہ سے کاملوں کی وراثت پائی۔ہم نے اس کے وسیلہ سے حقیقتوں کے اخیر تک سیر کیا فَقُمْ وَاطْلُبُ مَعَارِفَهُ بِجُهد وَ خَفْ شَرَّ الْعَوَاقِبِ وَالْهَوَان پس اٹھ اور کوشش کے ساتھ اس کے معارف طلب کر۔اور انجام بد اور ذلت کی بدیوں سے خوف کر