ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 329 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 329

329 ادب المسيح مدحت قرآن کریم عربی زبان میں جیسا کہ کہا گیا ہے کہ نعت قرآن میں ہم ان تین صفات کا ذکر کریں گے جو قرآن کریم میں بار بار بیان ہوئی ہیں۔یعنی اول نور دوم۔ہدایت سوم۔تاثیرات اول ہم عربی میں ایک نعت پیش کرتے ہیں جس میں یہی درج بالا تمام موضوعات آجاتے ہیں اور بہت مؤثر اور مفصل طور پر آ جاتے ہیں۔فرماتے ہیں: ނ هَلُمَّ إِلى كِتَابِ اللَّهِ صِدْقًا و إِيمَانًا بِتَصْدِيقِ الْجَنَانِ خدا کی کتاب کی طرف۔صدق اور دلی ایمان آجا شَغَفْتُمُ أَيُّهَا النُّوكَى بِشَوي وَأَعْرَضْتُمْ عَنِ الزَّهْرِ الْحِسَانِ وقوفو! تم کانٹوں پر فریفتہ ہو گئے۔اور خوبصورت پھولوں سے کنارہ کیا وَاثَرْتُمْ أَمَاعِزَ ذَاتَ صَخْرٍ عَلى مُخْضَرَّةٍ قَاعٍ هِجَانِ اور تم نے کنکریوں اور بڑے پتھروں والی زمین جو بہت سخت ہے اختیار کی۔اور ایسی زمین کو ہے چھوڑا جو پر سبزہ اور نرم اور نہایت عمدہ اور قابلِ زراعت ہے وَمَا الْقُرْآنُ إِلَّا مِثْلَ دُرَرٍ فَرَائِدَ زَانَهَا حُسُنُ الْبَيَانِ اور قرآن در حقیقت بہت عمدہ اور یکدانہ موتیوں کی طرح ہے۔جوحسنِ بیان سے اور بھی اس کی زینت اور خوبصورتی نکلی ہے وَمَا مَسَّتْ اَكُقُ الْكَاشِحِيْنَا مَعَارِفَهُ الَّتِي مِثْلَ الْحِصَان اور دشمنوں کی ہتھیلیاں ان معارف کو چھوٹی بھی نہیں۔جو قرآن میں ایسے طور پر چھپی ہوئی ہیں جیسے پردہ نشین پارسا عورت چھپی ہوئی ہوتی ہے بِهِ مَا شِئْتَ مِنْ عِلْمٍ وَعَقْلٍ وأَسْرَارٍ وَّابُكَارِ الْمَعَانِي اس میں ہر یک وہ علم اور عقل ہے جس کا تو طالب ہے۔اور انواع واقسام کے بھید اورٹی صداقتیں اس میں بھری ہیں