ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 279 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 279

279 ادب المسيح لم اخل في لحظ ولا في أن من ذكر وجهک یا حديقة بهجتی اے میری خوشی کے باغ ! تیرے چہرے کی یاد میں ایک لحظہ اور آن کے لئے بھی خالی نہیں رہا جسمى يطير الیک من شوق علا یالیت كانت قوة الطيران میرا جسم تو شوق غالب سے تیری طرف اڑنا چاہتا ہے۔اے کاش! مجھ میں اڑنے کی طاقت ہوتی آخری تین اشعار میں آپ کی محبت کا اظہار دیکھو ایسا محبت بھرا کلام اور ایسی قدرت زبان اور یہ جذ باب نعت میں کہاں دستیاب ہو نگے آخری شعر دوبارہ سُن لیں یہ نعت کا حقیقی محور اور چشمہ ہے۔جسمى يطير الیک من شوق علا یالیت کانت قوة الطيران میرا جسم تو شوق غالب سے تیری طرف اڑنا چاہتا ہے۔اے کاش! مجھ میں اڑنے کی طاقت ہوتی ایک بہت خوبصورت نعت چھوٹی بحر میں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی منقبت سے لبریز ملا حظہ کریں: يَا قَلْبِي اذكر أَحْمَدَا عَيْنَ الْهُدَى مُفْنِى الْعِدَا اے میرے دل ! احمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یاد کر جو ہدایت کا سرچشمہ اور دشمنوں کو فنا کرنے والا بَحْرَ الْعَطَايَا وَالْجَدَا امحُسِنَا ہے نیک ، کریم ، محسن، بخششوں اور سخاوت کا سمندر نِيرٌ زَاهِرٌ فِي كُلّ وَصُفٍ حُمدَا وہ چودھویں کا نورانی روشن چاند ہے۔وہ ہر وصف میں تعریف کیا گیا ہے إحْسَانُهُ يُصْبِي الْقُلُوبَ وَحُسْنُهُ يُروى الصَّدا اس کا احسان دلوں کو موہ لیتا ہے اور اس کا حسن پیاس کو بجھا دیتا ہے نُورٌ مِّنَ اللَّهِ الَّذِي أَحْيَى الْعُلُوْمَ تَجَدُّدَا وہ اللہ کا نور ہے جس نے علوم کو نئے سرے سے زندہ کردیا الْمُصْطَفَى وَالْمُجْتَبى والمُقْدَا وَالْمُجْتَدَا وہ برگزیدہ ہے، چنا ہوا ہے، اس کی پیروی کی جاتی ہے، اس سے فیض طلب کیا جاتا ہے جُمِعَتْ مَرَابِيعُ الْهُدَى فِي وَبُلِهِ حِيْنَ النَّدَى ہدایت کی بارشیں سخاوت کے وقت اس کی موسلا دھار بارش میں جمع کر دی گئیں