ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 408
المسيح 408 یک دمے کو بسوئے گورستاں و از خموشان آن به پرس نشاں کے لیے قبرستان میں جا اور وہاں کے مردوں سے حال پوچھ تھوڑی دیر که مال حیات دنیا چیست ہر کہ پیدا شد ست تا کے زیست کہ دُنیا کی زندگی کا انجام کیا ہے۔اور جو پیدا ہوا وہ کب تک جیا ہے ترک کن کین و کبر و ناز و دلال تانه کارت کشد بسوئے ضلال کینہ۔تکبر۔فخر اور ناز چھوڑ دے تاکہ تیرا خاتمہ گمراہی پر نہ ہو عیب جوئی و بدگمانی بہت ہی خوبصورت اور مؤثر بیان ہے۔فرماتے ہیں: جو لوگ بدگمانی کو شیوہ بناتے ہیں تقویٰ کی راہ سے وہ بہت دور جاتے ہیں بے احتیاط اُن کی زباں وار کرتی ہے اک دم میں اس علیم کو بیزار کرتی ہے اک بات کہہ کے اپنے عمل سارے کھوتے ہیں پھر شوخیوں کا پیج ہر اک وقت ہوتے ہیں اور مزید فرماتے ہیں۔عجیب مؤثر کلام ہے: تم دیکھ کر بھی بد کو بچو بدگمان سے ڈرتے رہو عِقاب خدائے جہان سے شاید تمہاری آنکھ ہی کر جائے کچھ خطا شاید وہ تمہیں ہے وہ بدنما نہ ہو جو تمہیں شاید تمہاری فہم کا ہی کچھ قصور ہو! شاید وہ آزمائش رب غفور ނ پھر تم تو بدگمانی اپنی ہوئے ہلاک خود سر پہ اپنے لے لیا خشم خدائے پاک ہو