ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 384 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 384

المسيح 384 كَفَى الْعَبُدَ تَقْوَى الْقَلْبِ عِنْدَ حَسِينَا وَلَيْسَ لِنَسَبٍ ذُو صَلَاحٍ مُعَيَّرُ اور بندہ کو دل کا تقوی کافی ہے اور ایک صالح کو۔اس لئے سرزنش نہیں کر سکتے کہ اس کی نسب اعلی نہیں اور خدا تعالیٰ کے فرمان اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِندَ اللهِ أَتْقَكُمُ کی بنیاد پر فرماتے ہیں کہ آپ کا فخر ہدایت اور تقوی کی وجہ سے ہے اور دنیا میں کوئی مال مصفی قلب سے بہتر نہیں۔فرماتے ہیں: أَحَاطَتْ بِنَا الْأَنْوَارُ مِنْ كُلِّ جَانِبِ وَمِنْ أَفْقِنَا شَمْسُ الْمَحَاسِنِ تُشْرِقِ ہر ایک طرف سے ہمیں نور محیط ہو گئے ہیں اور ہمارے افق سے آفتاب محاسن طلوع کرتا ہے وَيَنْمُو مِنَ الرَّحْمَنِ حَقٌّ مُطَهَّرٌ وَمَا كَانَ مِنْ غُولٍ فَيُفْنِي وَيُمْحَقُ اور خُدا کی بات نشو و نما پاتی ہے اور جو شیطان کی طرف سے ہو وہ فنا ہو جاتا ہے اور نقصان پذیر ہو جاتا ہے وَوَاللَّهِ إِنِّي مُؤْمِنٌ وَ مُحِبُّهُ ا انتَ عَلَيْنَا بَابَ ذِي الْمَجْدِ تُغْلِقِ اور بخدا ! میں مومن اور محبّ خدا ہوں کیا تو ہم پر خدا تعالیٰ کا دروازہ بند کرتا ہے وَتَذْكُرُنِي كَالْمُفْسِدِينَ مُحَقِّرًا تَقُولُ فَقِيرٌ مُفْلِسٌ بَلْ كَمُدْحَقِ اور مجھے تحقیر سے تو یاد کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ایک محتاج مفلس بلکہ ایسے آدمی کی طرح ہے جو بالکل بے نصیب ہو اَنفُخُرُ يَا مِسْكِيْنُ مِنْ قِلَّةِ النُّهَى بِمَالٍ وَأَوْلَادِ وَ جَاهِ وَ نُسُتَقِ اے مسکین ! کیا کم عقلی کی وجہ سے مال اور اولاد اور مرتبہ اور نوکر چاکروں سے فخر کرتا ہے وَمَا الْفَخْرُ إِلَّا بِالثَّقَاةِ وَبِالْهُدَى وَلَا مَالَ فِي الدُّنْيَا كَقَلْبٍ يَتَّقِى اور فخر محض پر ہیز گاری کے ساتھ ہے اور دُنیا میں کوئی مال پر ہیز گار دل کی طرح نہیں اور آخر پر ایک عظیم الشان شناء باری تعالیٰ میں فرماتے ہیں کہ اللہ ہی متقیوں کی پناہ ہوتا ہے۔فرماتے ہیں: لَكَ الْحَمْدُ يَا تُرسِی وَ حِرْزِئُ وَ جَوْسَقِى بِحَمْدِكَ يُرْوَى كُلُّ مَنْ كَانَ يَسْتَقِى اے میری پناہ اور میرے قلعہ تیری تعریف ہو، تیری تعریف سے ہر ایک شخص جو پانی چاہتا ہو سیراب ہو جاتا ہے بِذِكْرِكَ يَجْرِى كُلُّ قَلْبِ قَدِ اعْتَقَى بحُبِّكَ يَحْيَى كُلُّ مَيْتٍ مُمَزَّقٍ تیرے ذکر کیساتھ ہر ایک دل ٹھہرایا ہوا جاری ہو جاتا ہے اور تیری محبت کے ساتھ ہر ایک مُردہ زندہ ہو جاتا ہے وَ بِاسْمِكَ يُحْفَظُ كُلُّ نَفْسٍ مِنَ الرَّدَا وَفَضْلُكَ يُنْجِي كُلَّ مَنْ كَانَ يُزْبَقِ اور تیرے نام کے ساتھ ہر ایک شخص ہلاکت سے بچتا ہے اور تیر افضل ہر ایک قیدی کو رہائی بخشتا ہے