ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 340 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 340

ب المسيح 340 کوشش کے لیے حرکت میں آؤ کہ خدا کی درگاہ سے مدد گارانِ اسلام کے لیے ضرور نصرت ظاہر ہوگی اگر امروز فکر عزت دیں در شما جو شد شما را نیز والله رتبت و عزت شود پیدا اگر آج دین کی عزت کا خیال تمہارے دل میں جوش مارے تو خدا کی قسم خود تمہارے لیے بھی عزت ومرتبت پیدا ہو جائے اور اسی اطاعت رسول اکرم کے تحت آنحضرت کے نائب اور مہدی دوراں بھی یہی فرماتے ہیں کہ اصحاب رسول کا مقام حاصل کرنے کے لیے اس زمانے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق آپ کی اطاعت بھی لازمی ہے۔فرماتے ہیں: وہ آیا منتظر جس کے تھے دن رات معمہ کھل گیا روشن ہوئی بات دکھائیں آسماں نے ساری آیات زمیں نے وقت کی دے دیں شہادات پھر اس کے بعد کون آئیگا ہیہات خُدا سے کچھ ڈرو چھوڑ و معادات خُدا نے اک جہاں کو یہ سُنا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي مسیح وقت اب دُنیا میں آیا خُدا نے عہد کا دن ہے دکھایا مُبارک وہ جو آب ایمان لایا صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا و ہی ئے اُن کو ساقی نے پلا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاعَادِى عربی زبان میں مدح صحابہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں: إِنَّ الصَّحَابَةَ كُلَّهُمْ كَذَكَـاءِ قَدْ نَوَّرُوا وَجُهَ الوَرَى بِضِيَاءِ یقیناً صحابہ سب کے سب سورج کی مانند ہیں۔انہوں نے مخلوقات کا چہرہ اپنی روشنی سے منور کر دیا