ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 330 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 330

المسيح 330 يُسَكِّتُ كُلَّ مَنْ يَعْدُو بِضِغْنِ يُبَيِّتُ كُلَّ كَذَّابٍ وَّ جَانِـي ہر یک ایسے دشمن کا منہ بند کرتا ہے جو مخالفانہ طور پر دوڑ پڑتا ہے۔اور ہر ایک ایسے شخص پر اتمامِ حجت کرتا ہے جو دروغگو اور گناہگار ہے۔رَبَّيْنَا دَرَّ مُزُنَتِهِ كَثِيرًا فَدَيْنَا رَبَّنَا ذَا الْأَمْتِنَانِ ہم نے اس کے مینہ کا پانی بہت ہی دیکھا ہے۔سو ہم اس خدا پر قربان ہیں جس نے ایسے احسان کئے وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقُرْآنُ فَيْضًا خَفِيرٌ جَالِبٌ نَحْوَ الْجِنَانِ اور تو کچھ جانتا ہے کہ قرآن فیض کے رو سے کیا شے ہے؟ وہ ایک راہبر ہے جو بہشت کی طرف کھینچتا ہے لَهُ نُوْرَانِ نُورٌ مِّنْ عُلُومِ وَ نُورٌ مِّنُ بَيَانٍ كَالْجُمَانِ اس میں دونور ہیں ایک تو علوم کا نور اور دوسرے۔فصاحت اور بلاغت کا نور جو دانہ نقرہ کی طرح چمکتا ہے كَلامٌ فَائِقٌ مَا رَاقَ طَرْفِى جَمَالٌ بَعْدَهُ وَ النَّيْرَان وہ ایک ایسا کلام ہے جو ہر ایک کلام سے فوقیت لے گیا ہے۔اور اس کے بعد مجھے کوئی جمال اچھا معلوم نہ ہوا اور آفتاب اور قمر بھی اچھے دکھائی نہ دیئے۔آيَاةُ الشَّمْسِ عِنْدَ سَنَاهُ دَخْنٌ وَمَا لِلَّعُلِ وَالسَّبُتِ الْيَمَانِي آفتاب کی روشنی اس کی چمک کے آگے ایک دھواں سا ہے۔اور لعل سے بری کے سرخ چمڑے کو نسبت ہی کیا ہے گویمن کی ساخت ہو۔وَ أَيْنَ يَكُونُ لِلْقُرآنِ مِثل وَلَيْسَ لَهُ بِهَذَا الْفَضْلِ ثَانِي اور قرآن کی مثال کوئی دوسری چیز کیوں کر ہو۔کیونکہ وہ تو اپنے فضائل میں بے مثل ہے وَرِثْنَا الصُّحُفَ فَاقَتْ كُلَّ كُتُبِ وَ سَبَقَـتْ كُلَّ أَسْفَارٍ بِشَأْنِ ہم اس کتاب کے وارث بنائے گئے جو سب کتابوں پر فائق ہے۔ایسی کتاب جو اپنے کمالات میں تمام کتابوں پر سبقت لے گئی ہے۔وَجَاءَتْ بَعْدَ مَا خَرَّتْ خِيَامٌ وَحُرِّبَتِ الْبُيُوتُ مَعَ الْمَبَانِي اور اس وقت آئی جبکہ سب پہلے خیمے منہ کے بل گر چکے تھے۔اور تمام گھر مع بنیاد کی جگہوں کے خراب ہو چکے تھے۔محَتْ كُلَّ الطَّرَائِقِ غَيْرَ بِرٍ وَجَدَّتْ رَأْسَ بِدُعَاتِ الزَّمَانِ ہر یک راہ کو بغیر نیکی کے راہ کے معدوم کر دیا۔اور ان تمام بدعتوں کا سرکاٹ دیا جو زمانہ میں شائع تھیں