ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام

by Other Authors

Page 143 of 470

ادب المسیح علیہ الصلوٰۃ والسلام — Page 143

143 ادب المسيح بَدِيعُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ الى يَكُونُ لَهُ وَلَدٌ وَ لَمْ تَكُنْ لَّهُ صَاحِبَةٌ۔۔۔۔۔إلى الآخر (الانعام: 102) ترجمہ: اللہ موجد ہے آسمانوں اور زمین کا اس کے لیے اولاد کیونکر ہو حالانکہ اس کی کوئی بیوی نہیں۔آپ حضرت قرآن ہی کے الفاظ میں فرماتے ہیں۔وَ مِنْ أَيْنَ طِفُلْ لِلَّذِي هُوَ أَطْهَرُ أَلِلَّهِ زَوْجٌ ؟ أَيُّهَا الْمُتَمَدِّرُ! ترجمہ: اور کہاں لڑکا ہوسکتا ہے اس ہستی کا جو سب سے پاک ہے؟ اے خراب آدمی! کیا اللہ کی کوئی بیوی ہوسکتی ہے؟ (۴) قرآن کریم حضرت نوح کی زبان سے ان کی تکفیر پر فرماتا ہے وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَا نُوحٍ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ أَنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ مَّقَامِي وَتَذْكِيْرِى بِايَتِ اللَّهِ فَعَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْتُ۔۔۔۔۔إلى الأخر (يونس: 72) ترجمہ ان پر نوح کی خبر پڑھ کر سنا۔جب اس نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم اگر تم پر میرا مقام اور نصیحت شاق گذرتی ہے تو میں نے اللہ پر توکل کیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: جَلَّتْ وَصَايَانَا هُدًى لَكِنَّهَا كَبُرَتْ عَلَيْكَ وَ لَيْتَهَا لَمْ تَكْبُرِ ہماری نصیحتیں ہدایت کے لحاظ سے شاندار ہیں لیکن وہ تجھ پر شاق ہیں۔کاش کہ وہ شاق نہ گذرتیں (۵) قرآن کریم قیامت کے دن کی کیفیت کے بیان میں فرماتا ہے۔وَانْذِرُهُمْ يَوْمَ الْأَزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كُظِمِينَ (المؤمن : 19) ترجمہ: اور ان کو اچانک آنے والے دن سے ڈرا۔جبکہ دل حلق کے نزدیک غم سے بھرے ہوئے ہونگے آپ حضرت عشق رسول اکرم کی کیفیت کے بیان میں فرماتے ہیں۔وَ أَرَى الْقُلُوْبَ لَدَى الْحَنَاجِرِ قُرْبَةً وَ أَرَى الْغُرُوْبَ تُسِيْلُهَا الْعَيْنَانِ ترجمہ: اور میں دیکھتا ہوں کہ دل بیقراری سے گلے تک آگئے ہیں اور میں دیکھتا ہوں آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں۔(1) قرآن کریم حضرت موسیٰ کی تکذیب کے بیان میں فرماتا ہے: وَإِنْ يَكُ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ وَإِنْ يَكُ صَادِقًا يُصِبْكُمْ بَعْضُ الَّذِي يَعِدُكُمْ۔۔۔۔۔۔۔إلى الآخر (المومن: 29) ترجمہ: اگر وہ جھوٹا ہے تو اس پر اس کا وبال ہوگا اور اگر وہ سچا ہے تو تم پر اس کی وعید کا کچھ حصہ پڑیگا۔