آداب حیات

by Other Authors

Page 81 of 287

آداب حیات — Page 81

Al خراب کرنے کے مترادف ہے۔(مسلم کتاب الصلوۃ باب كراهية الصلوة بحضرة الطعام ) ۲۱۔نمازی کو چاہیئے کہ وہ ایسی جگہ نماز پڑھے جہاں سے کسی کے گزرنے کا امکان نہ ہو۔اور اگر کسی کے گزرنے کا امکان ہو تو اپنے آگے کوئی چیز بطور سترہ رکھے۔نمازی کے آگے سے بوقت مجبوری دو سجدے کے فاصلے سے گزرنا جائز ہے لیکن اس کے بالکل آگے سے گزرنا گناہ - ہے۔حدیث میں آتا ہے ابو ہم کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر نماز پڑھنے والے کے سامنے سے گزرنے والا یہ جان لینا کہ اس پر اس قدر گناہ ہے تو بے شک اُسے چالیس روز تک کھڑا رہنا بھلا معلوم ہوتا اس بات سے کہ اس کے سامنے سے گزرے۔راوی حدیث کہتے ہیں۔میں نہیں جانتا کہ چالیس دن کہا۔باچائیں مہینے یا چالیس سال تجرید بخاری حصہ اول (ص ۱۳) ۲۲ مردوں کے لئے سوالے کسی عذر و مجبوری کے نماز یا جماعت ادا کہنا ضروری ہے۔حدیث شریف میں آیا ہے۔جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا اکیلے نماز پڑھنے سے ستائیس درجے افضل ہے۔اسلم کتاب المساجد و مواضع الصلوة باب فضل صلاة الجماعة) حضور فرماتے تھے یہ یا جماعت نماز کے لئے کوئی جتنے قدم چل کر آئے گا اتنا ہی زیاد اُسے ثواب ملے گا۔" بخاری کتاب الأذان باب فضل الصلوۃ الفجر في جماعة ) جو شخص گھر میں دھو کر کے مسجد کی طرف نماز کے لئے روانہ ہو تو ایک قدم پر اس کا ایک گناہ جھڑنا ہے۔اور دو کے قدم پر اس کا نیکی میں ایک درجہ بڑھ جانا ہے۔اسلم کتاب المساجد و مواضع الصلوة باب المشي إلى الصلوة ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر اور عشا کی نمازیں باجماعت ادا کرنے کے