آداب حیات

by Other Authors

Page 48 of 287

آداب حیات — Page 48

میں نے پوچھا پھر کونسا عمل ؟ فرمایا والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔میں نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد کونسا معمل ؟ فرمایا اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔بخاری کتاب مواقيت الصلواۃ باب فضل الصلواة لوقتها) حسن سلوک کے سلسلہ میں ماں کا درجہ باپ سے زیادہ ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ماں کو حمل اور وضع حمل کی تکالیف برداشت کرنا پڑتی ہیں۔بچے کی پرورش اور تربیت میں ماں کا دخل بہت زیادہ ہوتا ہے۔سورة احقاف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ومتنا الإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ إِحْسَانًا حَمَلَتْهُ أُمُّهُ كُرْهَا وَ وَضَعَتْهُ كُرها (الاحقاف : ۱۶) اور ہم نے انسان کو ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا تاکیدی محکم دیا۔اس کی ماں نے میری مشقت کے ساتھ اُسے پیٹ میں اُٹھایا اور بیری مشقت کے ساتھ اُسے جنا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ مبارک ارشاد ہے۔الجنة تحت اقدام الأمهات۔(کنز العمال جز ۱۶ حدیث نمبر ۴۵۴۳۹) کہ جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضور سے یہ سوال کیا۔کونسا آدمی زیادہ حق اس امر کا یہ کھتا ہے کہ اس سے مصاحبت نیک کروں؟ فرمایا۔تیری ماں۔عرض کیا پھر۔فرمایا تیری ماں۔عرض کیا پھر۔فرمایا تیری ہاں موض کیا پھر۔فرمایا تیرا باپ۔د بخاری کتاب الادب باب من احق بحسن الصحة )