آداب حیات

by Other Authors

Page 47 of 287

آداب حیات — Page 47

۴۷ بھلائی سے پیش آنے کی تاکید کی گئی ہے۔حقوق العباد میں سب سے پہلا حق والدین کا ہے۔اور توحید کے حکم کے بعد والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا تاکیدی محکم آیا ہے۔اللہ تعالے سورۃ النساء میں فرماتا ہے۔وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا (النساء : ۳۷) ترجمہ : اور تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرو۔پھر سورۃ بنی اسرائیل میں فرماتا ہے۔وَقَضَى رَبُّكَ أَلا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا۔(بنی اسرائیل : ۲۴) اور تیرے رب نے فیصلہ کر چھوڑا ہے کہ تم صرف اسی کی عبادت کرو اور والدین کے ساتھ احسان کرو۔سورۃ احقاف میں ارشاد ہے۔وَوَصَّيْنَا الْإِنْسَانَ بِوَالِدَيْهِ اِحْسَانًا - (الاحقاف (۱۹) کہ ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا تاکیدی محکم دیا ہے۔سورة عنکبوت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَوَصَّيْنَا الإِنسَانَ بِوَالِدَيْهِ حُسْنًا - (عنکبوت (۹) اور ہم نے انسان کو اپنے والدین سے اچھا سلوک کرنے کا محکم دیا ہے۔حضرت عبداللہ بن مسعود کہتے ہیں۔میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ اللہ تعالے کو کونسا عمل زیادہ پسند ہے؟ آپ نے فرمایا۔وقت پر نماز ادا کرنا