آداب حیات

by Other Authors

Page 284 of 287

آداب حیات — Page 284

YAM استودع الله دِينَكَ وَأَمَا نَتَكَ وَخَوَاسْمَ عَمَلِك ترمذی ابواب الدعوات باب ما جاء ما ذا لقول اذا درع انساناً ) میں تیرے دین اور امانت اور تیرے عملوں کے خاتمے کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔حضور اکرم صلی الہ علیہ وسلم جب کسی شکر کو روانہ فرماتے تو انہی الفاظ سے دعا دیتے تھے۔را ابو داؤ د كتاب الجهاد باب في الدعا عند الوداع) -19 جب سفر سے واپس لوٹیں تو یہ دُعا پڑھنی چاہیے۔اسيون تابونَ عَابِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ مسلم کتاب الحج باب ما توا ليقول اذا رجع من سفر المج) ہم لوٹنے والے ہیں۔تو بہ کرنے والے ہیں۔عبادت کرنے والے ہیں۔اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔حضور اکرم صلی الہ علیہ وسلم جب سفر سے واپس آتے تو یہ دُعا پڑھا کرتے تھے۔پس ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے سفروں میں سفر کے آداب کو ملحوظ رکھیں اور دعاؤں میں لگے رہیں۔اور خدا تعالے سے دین ودنیا کی بھلائی مانگیں۔کیونکہ مسافر کی دعا قبول ہوتی ہے اور اگر ہم مقیم میں تو ہمیں چاہیے کہ ہم مسافر کے ساتھ حسن سلوک کریں۔اس کا اکرام کریں۔اور اس کا حق ادا کریں۔اور اس کی خدمت کریں کیونکہ مسافروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے سے دُنیا سے فتنے فساد اور منافرت اور جھگڑے سٹ جانے کا موجب بن جاتے ہیں۔مسافر کے حق کے متعلق تو حضور اکرم صلی الہ علیہ وسلم نے صحابہ کو فرمایا کہ جب تم کسی بستی میں جاؤ تو تین دن تک کی ضیافت کا تم کو حق ہے۔