آداب حیات

by Other Authors

Page 279 of 287

آداب حیات — Page 279

۲۷۹ اور جب تم رات اتر و۔تو رستہ سے کنارہ پر ہو کر۔کیونکہ وہ چھپاؤں اور حشرات الارض کی جگہ ہے۔اسلم كتاب الامارۃ باب مراعاة مصلحة الاداب في السير) ۱۰۔سفر کے دوران کسی جگہ پر اگر قیام کرنا پڑے تو پھر اکٹھے ہی ایک جگہ ٹھہرا جائے۔نہ کہ متفرق ہو کر جگہ جگہ قیام کیا جائے۔حضرت ابو ثعلبہ کا بیان ہے کہ لوگ جب کسی منزل میں فروکش ہوتے تو پہاڑوں کے دروں اور نالوں میں متفرق اور منتشر ہو کر ان پڑتے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تفرقہ ایک شیطانی حرکت (غلطی) ہے۔اس کے بعد لوگ اُترتے تو ایک دوسرے سے متصل ہو گراتی ہے۔را ابو داؤ د كتاب الجهاد باب ما لو مر من النضمام العسكر) دلا۔رات کے وقت اکیلے میں سفر کرنے سے پر ہیز کر نا چاہیے۔حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اگر لوگ تنہا چلنے میں نقصان جانتے جیسا میں جانتا ہوں تو کوئی سوار رات کو تنہا نہ چلے۔(بخاری کتاب الجهاد باب السیر وحده ) حضور فرماتے تھے کہ تین سوار سوار ہیں۔د ترندی ابواب الجهاد باب ما جاء فی کر امیتر ان عیسافر الرجل وحده) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضورہ فرماتے تھے کہ بہترین ساتھی چار ہیں۔(ابوداؤ د کتاب الجهاد باب فيما يستحب من الجيوش والرفقاء والسرايا ۱۴- تین آدمی اگر سفر کریں تو چاہیے کہ ایک آدمی کو اپنے میں سے امیر مقر کر لیں۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جب تین آدمی سفر کو نکلیں تو لازم ہے کہ ایک کو اپنا امیر بنالیں۔دا بو داد و کتاب الجہاد باب فی القوم لیسافرون یؤمرون احدهم )