آداب حیات — Page 275
۲۷۵ لمِ اللهِ مَجْرٍ هَا وَمَن سُهَا إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٌ رَحِيدُه (سورۃ ہود : ۴۲) اس (سواری) کا چلنا اور اس کا ٹھہرایا جانا اللہ تعالے کے نام کی برکت سے ہو گا۔میرا رب یقینا بہت ہی بخشنے والا بار بار رحم کرنے والا ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سواری آتی اور رکاب میں قدم مبارک رکھتے تو بسم اللہ کہتے اور جب زمین پر سوار ہو جاتے تو تین بار ہجیر کہتے۔اس کے بعد یہ آیت پڑھتے۔سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَ مَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ وَإِنَّا رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُونَ وإنا إلى ربنا لمنقلبون۔(سورة الزخرف : ۱۵۱۱۲) پھر یہ دعا کرتے اللَّهُمَّ اِنَّا نَسْأَلُكَ فِي سَفَرِنَا هَذَا البِرَّ وَالتَّقوى وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى اللَّهُمَّ هَوْنَ عَلَيْنَا فِي سَفَر نَا هَذَا وَاهُو عَنَا بَعْدَهُ اللَّهُمَّ اَنتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفْرِفَ الْخَلِيفَةُ فِي الأَهْلِ اللهُمَّ إِلى أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعَشَاء الشَّعَرِ وَكَابَة المَنظر وَسُوءِ الْمُنقَلبِ فِى الْمَالِ وَالْاَهْلِ وَالولد مسلم کتاب الحج باب ما يقول اذاء کب علی سفر الحج) توجمہ: اے اللہ ! ہم اپنے اس سفر میں تجھ سے نیکی اور تقویٰ مانگتے ہیں اور وہ عمل جس سے تو راضی ہو جائے۔اے اللہ ! ہمارے اس سفر میں تو ہمارے لئے آسانی پیدا کر۔اور اس کی دُوری اور مسافت ہمارے لئے پیٹ دے۔اے اللہ ! تو ہی اس سفر میں ہمارا ساتھی اور تو ہی ہمارے گھر والوں کے لئے ہمارا قائمقام ہے۔اے اللہ ! میں تجھ سے اس سفر کی شدت سے