آداب حیات

by Other Authors

Page 23 of 287

آداب حیات — Page 23

۲۳ جس شخص کے دل میں قرآن مجید کا کوئی حصہ بھی محفوظ نہیں وہ بمنزله ویران گھر کے ہے۔پس ضروری ہے کہ کم از کم قرآن مجید کے بعض حصوں کو حفظ کر کے ہم اپنے گھروں کی آبادی در رونق کے سامان پیدا کریں ۱۶ قرآن مجید کی تعلیم پر عمل کرنا چاہئے تاکہ ہم حاملین قرآن بین کر خدا تعالیٰ کے اہل شمار کئے جاسکیں۔حدیث میں آتا ہے۔اِنَّ لِلّهِ اَهْلِينَ مِنَ النَّاسِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هُمْ قال أهل القرآن أهْلُ الله وصَاحَتُهُ ابن ماجه مقدمه باب فضل من تعلم القرآن وعلمه باب ۱۴ ص۱۷) لوگوں میں سے کچھ اللہ تعالیٰ کے اہل ہیں۔صحابیہ نے دریافت فرمایا۔یارسول اللہ وہ لوگ کون ہیں۔آپ نے فرمایا۔حاملین قرآن اللہ تعالٰی کے اہل اور اس کے خاص بندے ہیں۔۱۷ قرآن مجید پڑھ کر، یا ترجمہ سیکھ کر یا حفظ کر کے بھلانا نہیں چاہیئے۔حضرت سعد بن عبادہؓ سے روایت ہے کہ بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔مَا مِن إمري يقرأ القرآن ثم لا إلا لقى الله يوم القِيَامَةِ أَجْدَم استن ابی داؤد باب نمبر 1ه الشديد في من حفظ القرآن ثم نسيه ص ۵۳۹) اردو ترجمہ علامہ وحید الزماں مطبع زاہد بشیر پر نروں ہور ) کہ کوئی شخص بھی ایسا نہیں کہ جس نے قرآن مجید پڑھا اور اُسے سیکھا اور پھر اُسے پھیلا دیا تو وہ قیامت کے دن مجزوم ہونے کی حالت میں اللہ تعالٰی سے ملے گا۔اسی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن باندھے ہوئے اونٹ کی