آداب حیات — Page 219
٢١٩ آداب الطعام۔کھانے کے آداب غذا انسان کی زندگی اور صحت کے لئے نہایت ضروری ہے۔غذا انسان کے اخلاق و اطوار پر نہایت گہرا اثر ڈالتی ہے جس قسم کے اثرات غذا میں پائے جاتے ہیں۔دیسے ہی اثرات اور تغیرات انسان کے اندر پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں۔انسان کے اعمال اس کے ذہن کے تابع ہوتے ہیں اور ذہنی حالت کا غذا سے ایک پختہ اور گہرا تعلق ہے۔اسلئے انسان کی جسمانی، اخلاقی اور روحانی طاقتوں کے ظہور اور نشو و نما کے لئے پاکیزہ غذا کے استعمال کا حکم دیا ہے۔اللہ تعالیٰ جو رازق اور هُوَ خَير الرازقين (سورة المومنون : ٢٣) ہے جو اپنے بندوں پر لے لینا مہربان ہے۔اس نے اپنے بندوں کی حیحانی صحت کی سلامتی کے ساتھ ساتھ ان کی روحانی زندگی کا سامان پیدا کرنے اوران کے اخلاق و عادات کی درستگی کے لئے یہ حکم دیا۔كُلُوا مِن حَلَيتِ مَارَى قُتُكُم (البقرة : (۵۸) (البقرة: (۱۷۳) (الاعراف : (۱۶۱) رطه : ۸۲) کہ ہم نے ہو تمہیں رزق حلال دیا ہے اس میں سے کھاؤ، مذہب اسلام کو به امتیازی خصوصیت حاصل ہے جس میں کوئی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا کہ اس نے صرف حلال چیزوں کے کھانے کا حکم ہی نہیں دیا بلکہ طیب اشیاء کے استعمال کرنے کی واضح ہدایت دی ہے۔پھر حرمت وحلت کے مسائل کے