آداب حیات

by Other Authors

Page ii of 287

آداب حیات — Page ii

دیکھ کر بھی بد کو بچو بدگمان سے ڈرتے رہو عقاب خُدائے جہان سے شاید تمھاری آنکھ ہی کر جائے کچھ خطا شاید وہ بد نہ ہو جو تمھیں ہے وہ بدنما شاید تمھاری فہم کا ہی کچھ قصور ہو! شاید وہ آزمائش رب غفور ہو بندوں میں اپنے بھید خُدا کے ہیں صد ہزار تم کو نہ علم ہے نہ حقیقت ہے آشکار پس تم بچاؤ اپنی زباں کو فساد سے ڈرتے رہو عقوبت رب العباد سے دو عضو اپنے جو کوئی ڈر کر بچائے گا سیدھا خُدا کے فضل سے جنت میں جائے گا وہ اک زباں ہے عضو نہانی ہے دوسرا یہ ہے حدیث سیدنا سید الوری کلام ، حضرت مرزا غلام احمد قادیانی بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ