آداب حیات

by Other Authors

Page 167 of 287

آداب حیات — Page 167

146 کے خلاف تجسس نہ کرو۔اچھی چیز ہتھیانے کی حرص نہ کرو احمد نہ کرو۔دشمنیاں نہ رکھو لیے راضی نہ یہ تو جس طرح اس نے حکم دیا ہے اللہ کے بندے اور بھائی بن کر رہو۔اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا تقویٰ یہاں ہے۔تقوی یہاں ہے۔مراد یہ ہے کہ میرے دل میں ہے۔اگر دل کا حوالہ ہے تو یہ مراد ہے کہ تقویٰ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل میں ہے۔آپ کا سینہ تقوی کے نور سے روشن ہے۔اگر تم نے تقوی سیکھنا ہے تو آنحضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہی سیکھو اور کوئی راہ نہیں ہے تقویٰ کی حقیقت کو سمجھنے کی۔ر خطبه جمعه ۲۵ نومبر ۱۹۹۴ مطبوعه الفصل یکم جنوری ۱۱۹۹۵)