آداب حیات

by Other Authors

Page 120 of 287

آداب حیات — Page 120

۲۸ مجلس کے آداب کو مد نظر رکھ کر یہ بات ضروری ہے کہ صدر مجلس کی اجازت لے کر مجلس سے باہر جائے۔۲۹۔مجلس میں معزز شخص کے آنے پر اس کی پوری تعظیم کی جانی چاہیئے۔حضور فرمایا کرتے تھے۔اكْرِ مُو اكريم كُلِّ قوم ر ابن ماجد ابواب الادب باب اذا اتاکم کریم قوم خاکر موه) کہ ہر قوم کے معزز آدمی کی عزت و تکریم کردو۔آپ خود بھی اس پر کاربند تھے۔جب کسی قبیلہ کا معزز شخص آنا آپ حسب رتبہ اس کی تعظیم فرمائے۔آپ فرماتے تھے۔جس کو یہ پسند آتا ہے کہ اس کے سامنے لوگ تعظیم سے کھڑے رہیں اس کو اپنی جگہ دوزخ میں ڈھونڈھنی چاہیئے۔ابو داؤد کتاب الادب باب يقوم الرجل للرجل يعظمه بذالك آپ جوش محبت سے حضرت فاطمیہ کے آنے پر پیشوائی کی خاطر کھڑے ہو جاتے اور پیار سے ان کی پیشانی چومتے۔ایک دفعہ آپ کے رضاعی بھائی آئے تو ان کی پیشوائی فرمائی اور ان کو اپنے سامنے بٹھایا۔حضرت حلیمہ سعدیہ کے لئے بھی اُٹھ کر اپنی چادر بچھا دیتے تھے۔ابو داؤد کتاب الادب باب فی تبر الوالدین ) مجلس میں اگر کوئی چیز تقسیم کرنی ہوتو ہمیشہ دائیں طرف سے تقسیم کر نا شروع کیا جائے کیونکہ اس میں برکت ہوتی ہے حضور اکرم جب کوئی چیز مجلس میں تقسیم کرنا چاہتے تو ہمیشہ دائیں جانب شروع فرماتے۔اور اگر اس قدر ہوتی کہ صرف ایک آدمی کو کفایت کرتی تو اُسے دیتے جو دائیں جانب بیٹھا ہوتا حضور اس بات کا اتنا لحاظ رکھتے تھے کہ حضرت انس فرماتے