آداب حیات — Page 111
مجلس میں اگر لوگ حلقہ بنا کر بیٹھے ہوں تو حلقہ کے درمیان میں اگر میٹھنا نا پسندیدہ حرکت ہے۔حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم نے لعنت کی ہے اس شخص پر جو حلقہ کے درمیان بیٹھے۔را ابو داؤد کتاب الادب باب فی التعلیق) ۸ مجلس ، مسجد اور مجمع میں لہسن پیاز اور کوئی بدبو دار چیز کھا کر نہیں جانا چاہیئے۔حضرت جائیہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے کچا اسن یا پیاز کھا یا ہو وہ ہم سے اور ہماری مسجدوں سے الگ ہے۔یعنی یہ بدبو دار چیزیں کھا کر ملیں یا مجمع یا مسجد میں نہ آئے۔د بخاری کتاب الاطعمة باب ما يكره من الثوم والبقل) مسلم کی روایت میں ہے کہ جس نے کچا لہسن اور پیاز یا گندہ نا کھایا ہو وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔کیونکہ جس چیز کی بدبو سے لوگوں کو تکلیف پہنچے۔اس سے فرشتے بھی تکلیف محسوس کرتے ہیں۔b" مجلس میں اگر تین آدمی ہوں تو سر گوشیاں نہ کی جائیں۔کیونکہ یہ شیطانی کام ہے۔قرآن مجید میں آتا ہے۔إِنَّمَا النَّجْوَى مِنَ الشَّيْطَنِ " (سورة المجادلة : (1) کہ خفیہ مشورے کرنے کا طریق شیطان کی طرف سے آیا ہے حضرت ابن عمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جب تین آدمی ایک جگہ میں ہوں تو دو بغیر تیسرے کے اذن کے باہم سرگوشی نہ کریں۔مسلم کتاب السلام باب تحریم مناجاة الاثنين دون الثالث) این مسعود کی روایت میں ہے۔سرگوشی نہ کریں۔یہاں تک کہ تم لوگوں میں مختلط نہ