آداب حیات

by Other Authors

Page 79 of 287

آداب حیات — Page 79

49 بیماری و لاچاری کی صورت میں بھی نماز نہیں چھوڑنی چاہیئے۔بیٹھ کر الیٹ کر یا سر، انگلی اور آنکھوں کے اشارے سے ہی نماز ادا کر لی جائے۔-19 فرض نمازوں کے علاوہ قرب خدا وندی حاصل کرنے کے لئے نوافل بھی ادا کرنے چاہئیں۔کیونکہ یہ ایک زائد انعام ہے۔قرض نمازوں کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بہترین نماز رات کی نماز (نماز نتیجہ) کو قرار دیا ہے۔ابو داؤد کتاب الصوم باب في صوم المحرم) خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم رات کے پہلے حصہ میں سویا کرتے اور آخری حصہ میں اٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ رات کو نماز تہجدہ میں اتنی شدت فرمایا کرتے تھے کہ کھڑے کھڑے آپ کے پاؤں مبارک سُوج جایا کرتے تھے۔ایک بار حضرت عائشہ نے آپ سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ کے تو لگے اور پچھلے گناہ سب اللہ نے خیش دیئے ہیں۔آپ کو اتنی شدت اختیار کرنے کی کیا ضرورت ہے ، تو آپ نے جواب دیا۔انا الون عَبْدًا شَكُورًا بخاری کتاب التهجد قام النبی اللیل حتی ترم قدماه ) تو کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔آپ نے رانوں کو اُٹھ اُٹھ کہ نمازیں پڑھنے کو جنت میں سلامتی اور امن کے ساتھ داخل ہونے کا ذریعہ قرار دیا ہے آپ نماز تہجد کی برکت کے متعلق فرماتے تھے۔ورات کے دوران ایک ایسی گھڑی آتی ہے کہ اگر ایک مسلمان کو دو گھڑی میسر آجائے اور وہ اس میں اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت کی بھلائی کے بارہ میں کوئی سوال