آداب حیات — Page 34
۳۴ کو عید گاہ نہ بناؤ۔اور اپنے گھروں کو قبریں نہ بناؤ۔البتہ مجھ پر درود بھیجو کہ یہ مجھے پہنچتا ہے جہاں بھی تم ہو ا مسند احمد بن حنبل جلد دوم ص ۳۶ مطبوعہ طبع میمنه مصر و حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما با خاک آلود ہو ناک اس شخص کی جس کے پاس میں ذکر کیا جاؤں اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے د مسند احمد بن حنیل فیلد دوم ص ۲۵۲ مطبوعہ مطبع میمنه (مصر) ۳۔ہربنی نے اپنے قوم کو جو پیغام دیا وہ یہی تھا کہ اللہ کا تقوی اختیار کرد ادر میری اطاعت کرو جیت که قرآن مجید میں ہے فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ (سورة الشعراء: ۱۳۲۰۱۲۷۲۱۰۸ ، ۱۸۰۰۱۶۴۰۱۴۵) کہ اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کر و ا در میری اطاعت کرو۔) خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے کا پہلا زینہ انبیا علیہم اسلام سے تعلق پیدا کرنا اور ان کی کامل اطاعت کرنا ہوتا ہے۔جس پر چڑھ کر انسان رھاتی ترقی کے غیر متنا ہی مدارج حاصل کرتا ہے اور پھر خدا نما وجود بن جاتا ہے۔پس بنی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی کامل اطاعت کی جائے کیونکہ آپ کی اطاعت کے بغیر ہم خدا تعالیٰ کی محبت حاصل نہیں کر سکتے۔جیسا کہ قرآنی ارشاد ہے۔قل إن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَالله غَفورٌ رَّحِيم (العمران : ٣٢) تو کہہ دے کہ اے لوگو ! اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو۔اللہ بھی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔اور اللہ ہت بخشنے والا اور بار با رحم کرنے والا ہے۔