آداب حیات

by Other Authors

Page 234 of 287

آداب حیات — Page 234

۲۳۴ آپ کے انکار کرنے کی وجہ یہ تھی کہ آپ اس قسم کے تکلف کو نا پسند فرماتے تھے کہ لوگ غریب اور بھو کے پھرنے والے آدمیوں کے سامنے بکرے بھوں بھون کر کھا رہے ہوں۔حقیقت یہ تھی کہ حضور اکرم کی غذا بہت سادہ تھی۔آپ نے کبھی پیٹ بھر کر کھانا نہ کھا یا تھا۔اور حدیث میں آتا ہے کہ آل محمد نے کبھی گہیوں کی روٹی تین دن تک متواتر سیر ہوکر نہیں کھائی تھی۔یہاں تک کہ حضور اللہ تعالیٰ سے جاملے۔ابخاری کتاب الاطعمة باب ما کان النبی و اصحابه یا کلون آنحضرت نے پر تکلف کھانے عمر بھر نہیں کھائے۔" حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول کریم نے تلی روٹی اور بکری بھنی ہوئی کبھی مرتے دم تک نہیں کھائی۔ابخاری کتاب الاطعمة الخبز الرق والا كل على الخوان والسفرة) ۲۵ جن کھانوں پر اللہ تعالی کا نام بلند نہ کی گیا ہو۔ان کا کھانا حرام ہے۔اسلام میں نذر و نیاز کے کھانوں کا کھانا گناہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر ارشاد فرمایا ہے۔إنما حرم عليكم الميتة والدم ولحم الخنزير و ما أصل يغير الله يه (سورۃ النحل : ۱۱۹) کہ جن کھانوں پر اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔اور ان کھانوں کو غیر الہ کے ساتھ نامزد کیا گیا وہ تم پر حرام ہے۔پھر پارہ نمبر ہ اور رکوع میں ارشاد ہے۔نَطُوا مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ إِن كُنتُم بِايَتِهِ مُؤْمِنِينَ۔(سورۃ الانعام : 119) پس کھاؤ جن پر اللہ کا نام لیا گیا ہو اگر تم اس کے نشانات پر ایمان لانے والے ہو۔