آداب حیات — Page 168
14A سونے اور بیدار ہونے کے آداب نیند یعنی سونا اللہ تعالے کے انعامات میں سے ایک انعام ہے اور جسمانی علاجوں میں سے ایک موثر علاج بھی ہے۔اللہ تعالے قرآن مجید میں فرماتا ہے۔وجَعَلْنَا لَو مَلهُ سُباتاه سورة النبا : ١٠) کہ ہم نے تمہاری نیند کو موجب راحت اور آرام بنایا ہے۔نیند ایک طرح کی موت کی حالت ہوتی ہے جس میں انسان کی رُوح کچھ دیس کے لئے قبض کرلی جاتی ہے۔اس لئے سونے سے پہلے دُعائیں کرنے کی تلقین کی گئی ہے پھر نیند سے بیدار ہونے پر بھی خدا تعالے کا شکر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے آپنے اپنے آقا فخر دو جہاں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے جن کی زندگی اور موت خدائے رب العالمین کے لئے تھی۔سونے اور بیدار ہونے کے آداب سیکھیں تا کہ ہم بھی اپنی ز ندگی اور موت کو خدا تعالے کی ذات اور اس کے با برکت نام سے وابستہ کریں۔1- اگر ہو سکے تو سونے سے پہلے نماز عشاء سے فارغ ہونے کے بعد قرآن مجید کی تلاوت کرنی چاہیے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت التزاما قرآن مجید کی کوئی سورۃ پڑھ کر سوتے۔