آداب حیات

by Other Authors

Page 143 of 287

آداب حیات — Page 143

۱۴۳ ایک شخص نے حضرت اقدس سے عرض کی کہ آپ مجھے کوئی سواری عنایت فرمائیں۔آپ نے فرمایا۔میں تم کو اونٹنی کا بچہ دوں گا۔انہوں نے کہا۔یا رسول اللہ ! میں اونٹنی کا بچہ لے کر کیا کروں گا۔فرمایا کہ کوئی اونٹ ایسا بھی ہوتا ہے جوان نشنی کا بچہ نہ ہو۔د ترمذی ابواب البر والصلة باب ما جاء فى المزاح ) ایک بڑھیا حضور اقدس کی خدمت میں آئی اور دعا کے لئے کہا کہ دعا کریں مجھے بہشت نصیب ہو۔آپؐ نے فرمایا۔بوڑھی عورت میں بہشت میں نہیں جائیں گی۔وہ عورت پر سن کر روتی ہوئی واپس چلی گئی۔آپ نے صحابہ سے فرمایا کہ اس کو کہ دو کہ بوڑھی عورتیں جوان ہو کر جنت میں داخل ہوں گی۔ترمذی باب صفة مزاح رسول الله ) حضور اقدس بڑے مزاح کو نا پسند فرماتے تھے۔آپ فرماتے تھے۔لا تُمَارِ أَخَاكَ وَلَا تُمَازِحُهُ الله ترمذی ابواب البر والصلة باب ما جاء في المرآدم کہ اپنے مسلمان بھائی سے کچھ بھی نہ کر اور اس سے بڑا مزاح نہ کر بہت زیادہ کلام نہیں کرنا چاہیے کیونکہ کثرت کلام سے بسا اوقات لوگوں میں فساد پھیلنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔حضور فرماتے تھے۔اللہ کے ذکر کے بغیر زیادہ کلام ن کرد - اللہ کے ذکر کے بغیر کثرت کلام سے دل سخت ہو جاتا ہے اور سنگ دل آدمی اللہ سے سب کے مقابلہ میں دور تر ہوتا ہے۔دریاض الصالحين كتاب الامور النهي عنها باب تحريم الغيبة والامر بحفظ اللسان) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔الہ تعالیٰ کے ذکر کے سوا بہت کام نہ کرو۔کیونکہ بہت کام کرنے سے جو اللہ کے ذکر