آداب حیات — Page 131
۱۳۱ شخص نیکی تتلائے۔اس کو نیکی کرنے والے کی مثل اجر ملتا ہے۔(مسلم کتاب الامارۃ باب فضل امانة الغازي في سبيل الله تعالى) پس ہر شخص کے لئے ناصح بن کر نیکی کی طرف قدم مارنا چاہیئے۔۱۹۔راستہ کے کناروں پر بیٹھے ہوئے لوگوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی مجلس میں کوئی ناشائستہ کلام نہ کریں بلکہ ایسی گفتگو کریں میں سے دل نیکی کے کاموں کی طرف راغب ہوں اور آنے والے وہاں سے کچھ حاصل کر کے ہی جائیں نہ کہ گنوا کر۔پس ان مجلسوں میں بھی نیکی اور ذکر الہی کی باتیں کرنی چاہیں تاکہ ملائکہ اس مجلس کو ڈھانپ لیں اور خدا تعالیٰ کی رحمت ان پر نازل ہو۔حدیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو اپنی بزم میں یاد کرتا ہے جو اپنی مجلس میں خدا کو یاد کرتے ہیں۔رتمه مذی ابواب الدعوات باب ما جاء في القوم يجلسون فيذ كردن الله ما لهم من نفضل )