آداب حیات

by Other Authors

Page 96 of 287

آداب حیات — Page 96

۹۶ مساجد کے آداب مساجد کا واحد مسجد اور مسجد ہے مسجد کے معانی ہیں ہر وہ جگہ جہاں سجدہ کیا جائے اور عبادت کی جائے۔اور مسجد کے معافی مطلق عبادت کی جگہ کے ہیں خواہ اس میں سجدہ کیا جائے یا نہ۔(اقرب) مساجد اللہ تعالیٰ کا گھر ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس کی عبادت کے لئے مخصوص ہیں۔مساجد در حقیقت خانہ کعبہ کا ظل ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان کی حفاظت کرنے کا حکم دیا ہے، نیز تمام عبادت گاہوں کے تقدس دحرمت کو بر فرار اور قائم کنے کے لئے ارشاد فرمایا ہے۔وكولا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وسيع و صَلَواتُ وَ مَسجِدُ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُ اللهِ كَثيراء وَلَيَنْصُرَتَ اللهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللهَ لَقَوِيٌّ (سورة الحج : (الله) عَزِيزه اور اگر ال ان ریعنی کفارہ میں سے بعض کو بعین کے ذریعے سے اشرارت سے باز نہ رکھتا تو گر ہے اور یہودیوں کی عبادت گاہیں اور مسجدیں جن میں اللہ کا کثرت سے نام لیا جاتا ہے۔برباد کر دیئے جاتے اور اللہ یقیناً اس کی مدد کرے گا جو اس (کے دین) کی مدد کرے گا۔اللہ یقیناً طاقت درا در غالب ہے۔مساجد خدا تعالیٰ سے دعائیں اور مناجات کرنے کی جگہیں ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے انوارا در برکات کی نخلی گاہ ہیں۔یہ مومنین کے اکٹھے ہونے کی جگہ اور انہیں ایک مرکتہ متحد رکھنے کا ذریعہ ہیں۔