آداب حیات

by Other Authors

Page 7 of 287

آداب حیات — Page 7

عرض حال اسلام وہ واحد عالمگیر مذہب ہے جس نے انسان کی ہر شعبہ زندگیے۔کے متعلق راہنمائی کی ہے۔اس نے انسان کو روحانی، مذہبی ، علی ،اجتماعی، معاشرتی اور عائلی زندگی گزارنے کے طریقے نہایت احسن رنگ میں بنائے شریعت اسلامیہ کے تمام احکامات میں حکمت اور جامع ہدایات موجود ہیں۔سب سے بڑی راہ آداب و مراتب کی راہ ہے۔محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔پُرسکون زندگی گزارنے کے لئے جتنے بھی اطوار و آداب تھے۔وہ آپ کے اقوال وافعال سے صحابہ کرام نے سیکھے۔اللہ تعالے نے آپ کے بابرکت وجود کو کائنات میں بننے والے ہر انسان کے لئے اسوہ حسنہ ٹھہرایا ہے، جیسا کہ وہ فرمانا ہے۔لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُول الله أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (سورۃ الاحزاب : ۲۲) کامل شریعت کے حامل بانی اسلام کی حیات طیبہ میں بیک وقت علم و عمل کی لازوال خوبیاں موجود ہیں۔آپ قرآنی تعلیمات کا مرقع تھے۔حضرت عائشہ آپ کے اخلاق و اطوارہ کی گواہی یوں دیتی تھیں۔كان خلقه القرآن کہ آپ قرآن مجید کی عملی تصویر تھے۔استد احمد بن حنبل جلد 4 ص ۹)