آداب حیات

by Other Authors

Page 86 of 287

آداب حیات — Page 86

14 جمعہ کے آداب جمعہ کا لفظ مجمع سے مشتق ہے۔اس کے معانی اکٹھا ہونے کے ہیں جمیعتہ الی ارک کا دن ایک عظیم انسان اسلامی تہوار ہے مسلمانوں کے لئے روز جمعہ عیادت کا دن ہے۔قرآن مجید میں اس دن کو خاص طور پر مسلمانوں کے اکٹھے ہو کر عبادت کرنے کا دن قرار دیا گیا ہے۔روز جمعہ کی فضیلت اس بات سے عیاں ہے کہ قرآن مجید میں ایک خاص سورۃ سورۃ الجمیعہ آئی ہے جس کے شروع میں مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کے زمانہ کا ذکر کیا گیا ہے اور آخر میں بتایا کہ اس کے زمانہ میں تجارت کی کثرت کی وجہ سے نماز جمعہ کی ادائیگی میں تغافل یہ نا جائے گا۔لیکن مسلمانوں کو یہ باور کھنا چاہیئے کہ ان کی ترقی اور کامیابی کا راز جمعہ کی ادائیگی میں مضمر ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کی عظمت یوں بیان فرمائی ہے۔خَيْرُ يومٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمْعَةِ فِيهِ خَلَقَ آدَمُ يَوْمِ وَ فِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا - (مسلم کتاب الصلوه باب فضل يوم الجمعة ) ونوں میں سے بہترین دن جس دن سورج چڑھتا ہے وہ جمعہ کا دن ہے اسی دن آدم پیدا کئے گئے۔اس دن جنت میں لے جائے گئے اور اسی دن جنت سے - نکالے گئے۔یعنی بہشت سے باہر مخلوقات کے پھیلانے کا ذریعہ ہوئے۔اس خون کی عظمت کے متعلق آنحضرت نے ایک جمعہ میں فرمایا تھا۔اے مسلمانوں کی جماعت ! یہ دن ایسا ہے کہ اسے خدا نے خوشی (عید) کا دن بنایا ہے المعجم الصغير للطبراني باب الحاء من اسمه الحسن)