آداب حیات — Page 267
آکر کہا کہ میں نے منع کیا لیکن وہ باندہ نہیں آتیں۔آپ نے دوبارہ منع کر بھیجا۔پھر بھی وہ باز نہ آئیں۔سہ بار منع کرنے پر بھی جب وہ نہ مانیں تو فرمایا کہ جاکر ان کے منہ میں خاک ڈال دو۔استخاری کتاب الجنائز باب النهي عن النوح والبكاء) حضرت ابو سعید خدری کا بیان ہے کہ رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم نے چلانے والی اور سننے والی عورت پر لعنت کی ہے۔(ابو داؤد کتاب الجنائز باب في النوح ) حضرت عبد اللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول کریم صل للہ علی کلم نے فرمایا کہ وہ شخص میری امت میں سے نہیں ہے جو طمانچے مارے اور گریبان پھاڑے اور جاہلیت کا ساچلانا چادے۔اسلم کتاب الایمان باب تحریم ضرب الحدود وشق الجنوب والدعاء بدعوى الجاهلية) حضرت ابی مالک اشعری کا بیان ہے کہ رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ میری امت میں سے چار باتیں گھر کی باتوں میں سے میں لوگ ان کو نہیں چھوڑتے۔ان میں سے آپ نے چلا کر رونے کا ذکر فرمایا کہ اگر ملا کر رونے والی عورت نے اپنے مرنے سے قبل تو بہ نہ کی توقیامت کے دن اس حالت میں اُٹھے گی کہ اس کا لباس تارکول کا ہو گا اور اوڑھنی خارش کی ہوگی۔السلم كتاب الجنائز باب تحریم النياحة) حضرت ابن عمر سے دو ایسے کہ رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم نے اس جنازہ کے ساتھ جانے سے منع فرمایا جس کے ساتھ کوئی نوحہ کرنے والی عورت ہو۔از این ما چیه ابواب الجنائز باب تحریم النياحة) حضرت ابو یہ درہ کا بیان ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انا برى ممَّنْ حَلَقَ وَصَلَقَ وَخَرَقَ مسلم کتاب الایمان باب تحریم ضرب الخدود وشق الجيوب)۔۔