آداب حیات

by Other Authors

Page 223 of 287

آداب حیات — Page 223

۲۲۳ رسول کریم ہنسے اور فرمایا کہ شیطان اس کے ساتھ کھانا کھانا تھا۔جب اس نے اللہ کا نام لیا توشیطان نے کھانا اپنے پیٹ سے لے کر دیا۔ابو داؤد کتاب الاطعمة التسمية على الطعام ) کھانا کھاتے وقت بسم اللہ پڑھ لینے سے کھانے میں برکت اور زیادتی پیدا ہو جاتی ہے حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ نبی کریم اپنے چھ اصحاب کے ساتھ کھانا کھائے ہے تھے۔ایک اعرابی آیا اور بیٹھتے ہی دو لقمے کھا گیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اگر یہ شخص بسم اللہ پڑھ لیتا تو تم سب کے لئے کافی ہوتا۔رتمندی ابواب الاطعمة باب ماجاء فی التسمية على الطعام )۔کھانا ہمیشہ داہنے ہاتھ سے کھانا چاہئے کیونکہ حضور اکرم صلی الہ علیہ سلم فراتے تھے۔تم میں سے کوئی بائیں ہاتھ سے نہ کھائے اور نہ پیئے۔کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھانا پینا ہے (ترمذی ابواب الا طعمہ باب ما جاء في النهي عن الاكل والشرب بالشمال) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول کریم کا دایاں ہاتھ وضو اور کھانے کے لئے تھا اور بایاں ہاتھ خلا وغیرہ کے لئے (ابو داؤد کتاب الطهارة باب كرا حبته مس الذكر باليمين في الاستبرأ حضرت حفصہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دائیں ہاتھ کو کھانے پینے اور کپڑے پہننے کے لئے استعمال فرماتے اور بائیں ہاتھ سے اس کے سوا دو کر کام کرتے۔ر ابو داود كتاب الطهارة باب كراهيته من الذكر باليمين في الاستبرا ) کھانا ہمیشہ اپنے آگے سے کھانا چاہیئے، کیونکہ کھانے کے درمیانی حصے میں برکت نازل ہوتی ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔