آداب حیات

by Other Authors

Page 214 of 287

آداب حیات — Page 214

۲۱۴ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا چھوٹا بڑے کو سلام کرے۔تجرید بخاری حصہ دوم ص ۴۲) -۱۲ سوار کو چاہیے کہ وہ پیدل کو سلام کرے۔اسی طرح پیدل چلنے والوں کو بیٹھے ہوئے لوگوں کو سلام کرنا چاہیئے۔اور تھوڑے آدمی زیادہ تعداد والوں کو سلام کیا کریں۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔سوار پیدل چلنے والوں کو اور پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے کو اور کم تعداد زیادہ تعداد کو سلام کرتے۔-10 استخاری کتاب الاستیذان باب يسلم الراكب على الماشی) -۱۵ مجلس میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو جب اسلام علیکم کہا جائے تو مجلس میں سے ایک کا با چند اشخاص کا اسلام کا جواب دینا سب کی طرف سے کافی ہو جاتا ہے۔۱ مردوں کا (واقف) عورتوں کو اور عورتوں کا واقف مردوں کو سلام کرنا جاتا ہے۔حضرت اسماء بنت یزید سے روایت ہے۔ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں سے گزرے۔عورتوں کی ایک جماعت وہاں بیٹھی تھی۔آپ نے علاوہ بلند آواز کے ہاتھ کے اشارہ سے بھی سلام کیا۔ترمندی ابواب الاستيدان والادب باب ما جا وفي التسليم على الستار) عبدالله بن مسل حضرت سهل بن سعد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم کو جمعہ کا دن آنے کی بہت خوشی ہوتی تھی۔میں نے پوچھا کیوں ؟ انہوں نے کہا۔ایک بڑھیا تھی جو بضاعہ کے پاس نہیں بٹھاتی تھی۔ابن مسلمہ نے کہا کہ یضاعہ مدینہ میں کھجوروں کا ایک باغ ہے۔وہ بڑھیا چقندر کی چیریں اکھاڑ کر ایک ہانڈی میں ڈالتی اور اس میں جو کے