آداب حیات

by Other Authors

Page 213 of 287

آداب حیات — Page 213

۲۱۳ ملاقات کے وقت اسلام علیکم کہنے کے بعد اگر درمیان میں کوئی چیز مائل ہو جائے تو دوبارہ ملاقات کے وقت پھر السلام علیکم کہنا چاہئیے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو ملے تو چاہیے کہ اس کو سلام کہے۔اگر ان کے در میان درخت یا دیوار یا پھر حائل ہو جائے اور پھر ملاقات ہو تو چاہیے کہ پھر السلام علیکم کہے۔رابوداود کتاب الادب باب في الجبل يفارق الرجل ثم بلقاء يسلم عليه کسی مجلس میں بیٹھنے سے پہلے اسلام علیکم کہنا چاہیئے اس طرح جب مجلس سے اُٹھ کر جانا پڑے تو بھی اسلام علیکم کہ کہ جانا چاہیئے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جب تم میں سے کوئی کسی مجلس میں پہنچے تو چاہیئے کہ سلام کے۔اگر بیٹھنا ہو تو بیٹھ جائے پھر جب اُٹھے تو چاہیے کہ سلام کہے۔پہلی بار سلام کہنا پھلی بار سلام کہنے سے زیادہ تاکید کی بات نہیں۔ر ابو دا د د کتاب الادب باب في السلام اذا قام من الجالس) ۱۳ بڑوں کو چاہیے کہ وہ بچوں کو سلام کریں۔اور چھوٹوں پر بھی لازم ہے کہ دہ اپنے بڑوں کو سلام کریں۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سلام کرتے ہیں پیشقدمی فرماتے تھے۔علی بن جعد سیار، ثابت بنائی حضرت انس بن مالک نے سے روایت کرتے ہیں۔انہوں نے بیان کیا کہ ان بیجوں کے پاس سے گزرے تو ان کو سلام کیا اور کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایسا ہی معمول تھا۔ا بخاری کتاب الاستيدان باب التسليم على الصبيان)