آداب حیات

by Other Authors

Page 178 of 287

آداب حیات — Page 178

ICA صبح کی نمانہ خاص طور پر خدا کے حضور پیش کی جاتی ہے۔رسول کریم اللہ یہ علم فراتے ہیں سونے کی حالت میں شیطان تمہارے سر میں تین گرھیں لگا دیتا ہے جب انسان جاگتا ہے اور اللہ تعالے کا ذکر کرتا ہے تو ایک گرہ کھل بھاتی ہے۔اگر وضو کر لیتا ہے تو دوسری گرہ بھی گھل جاتی ہے اور اگر اٹھ کر نمانہ پڑھ لیتا ہے تو تیسری گر بھی کھل جاتی ہے۔ر بخاری کتاب التهجد باب عقد الشيطان على قافيته الراس اذا لم يصل با دیل) ۱ صبح اُٹھ کر گھر والوں کو سلام کرنا چاہئیے۔کیونکہ یہ وہ قولِ سلام ہے جو اللہ کی طرف سے ایک پاکیزہ اور مبارک دُعا ہے۔اور بہشت میں داخل ہونے کا ذریعہ ہے۔حضور فرماتے تھے کہ جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو ملے تو چاہیے کہ اس کو سلام کہے۔اگر ان کے درمیان درخت یا دیوار یا پتھر مائل ہو جائے اور پھر ملاقات ہو تو چاہیے کہ پھر السلام علیکم کہے۔(ابو دا د د کتاب السلام باب في الجبل بيفارق الحيل لم لا يسلم عليه) 19۔صبح اُٹھ کر قرآن مجید کی تلاوت بھی کرنی چاہیئے۔کیونکہ صبح کے وقت قرآن مجید کی تلاوت کرنا خدا تعالے کے ہاں ایک پسندیدہ عمل شمار ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔ان قُرانَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا (سورة بنی اسرائیل : (٤٩) صبح کے وقت قرآن پڑھنے کوبھی لازم سمجھ کیونکہ صبح کے وقت قرآن کا پڑھنا اللہ کے ہاں ایک مقبول عمل ہے۔اور یہ خدا کے حضور پیش کیا جاتا ہے۔-۲۰ - صبح بیدار ہونے پر ذکر الہی کرنا چاہیئے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئیے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی الشرعیہ سلم نے فرمایا۔ہر روز جس میں آفتاب