آداب حیات

by Other Authors

Page 121 of 287

آداب حیات — Page 121

ہیں۔" میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک بکری کا جو گھر میں رہتی تھی دودھ دوھا اور اس کے دودھ میں اس کنویں سے پانی ملایا گیا جو میکے گھر میں تھا۔پھر رسول کریم کو وہ پیالہ دیا گیا۔اس وقت آپ کے بائیں جانب حضرت ابو بکرانہ اور دائیں جانب ایک اعرابی تھا۔آپ نے اس میں سے کچھ پیا۔پھر جب پیالہ منہ سے بتایا تو حضرت عمر نے اس خوف سے کہیں اس اعرابی کو جو آپ کے دائیں جانب بیٹھا تھا نہ دے دیں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ، ابو بکر آپ کے پاس بیٹھے ہیں۔انہیں دے دیجئے گا لیکن آپ نے اس اعرابی کو جو آپ کے دائیں جانب بیٹھا تھا وہ پیالہ دیا۔اور فرمایا کہ دایاں دایاں ہی ہے حضرت سھل ابن سعید فرماتے ہیں کہ آنحضرت کے پاکسس ایک پیالہ لایا گیا جیں میں سے آپ نے کچھ حصہ پیا۔اس وقت آپ کی دائیں جانب ایک نوجوان بیٹھا تھا جو سب حاضرین مجلس میں سے صغیر احسن تھا اور آپ کے بائیں طرف بوڑھے سردار بیٹھے تھے۔پس آپ نے اس نوجوان سے پوچھا کہ اے نوجوان ! کیا تو مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں یہ پیالہ بوڑھوں کو دوں۔اس نوجوان نے جواب دیا کہ یا رسول اللہ ! میں آپ کے تبرک کے معاملہ میں کسی اور کے لئے اپنا حق نہیں چھوڑ سکتا۔اس پر آپ نے وہ پیالہ اسی کو دے دیا۔(بخاری جلد اول کتاب المساقاة - باب فی الشرب ایجواله سیرت خیر الرسل ص ۱۲۰ مصنفہ حضرت خلیفة المسیح الثانی الناشر شرکۃ اسلامیہ ربوہ) ۳۱۔مجالس کا انعقاد ناغہ دے کرہ کیا جائے تاکہ آدمی اکتاہٹ محسوس نہ کرے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وعظ و نصائح کی مجالس ناغہ دے کر متعقد فرماتے تھے بخاری میں ابن مسعود سے روایت ہے کہ آنحضرت ہم لوگوں کو ناقہ دے کر نصیحت فرماتے تھے کہ ہم لوگ اکتا نہ جائیں۔بخاری کتاب العلم باب ما كان النبي يتجول بالموعظة والعلم) ۲۲ مجلس میں خودت فکر اور اصابت رائے کے لئے کبھی کبھار حاضرین مجلس سے