آداب حیات

by Other Authors

Page 80 of 287

آداب حیات — Page 80

A کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی مراد پوری کر دیا ہے۔اور ایسا ہر رات ہوتا ہے۔اسلم كتاب الصلوة المسافرين وقصرها باب الصلوة الليل مثنى مثنى والوتر ركعته من آخر الفيل) حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نوافل کے ذریعہ سے میرا بندہ میکے قریب ہو جاتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں۔اور جب میں اس کو اپنا دوست بنا لیتا ہوں تو اس کے کان بن جاتا ہوں۔جس سے دو سنتا ہے۔اس کی آنکھیں بن جاتا ہوں حین سے وہ دیکھتا ہے۔اس کے پاؤں بن جانا ہوں جن سے وہ چلتا ہے۔یعنی میں ہی اس کا کار ساز ہوتا ہوں۔اور اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اس کو دنیا ہوں۔اور اگر وہ مجھ سے پناہ چاہتا ہے تو میں اسے پناہ دیتا ہوں۔دینجاری کتاب الرقاق باب التواضع) تمیم داری نے نبی علیہ الصلوۃ والسلام سے روایت کی ہے کہ قیامت کے روز سب سے پہلے جس چیز کا حساب لیا جاوے گا اسکی نماز ہوگی پس اگر اس نے اپنی نماز پوری کی ہوگی تو اس کے لئے بخشش لکھی جاوے گی اور اگر اس نے نماز پوری نہ کی ہو گی تو خدا تعالیٰ فرشتوں سے فرمائے گا کہ میکے بندے کا کوئی نفل پاؤ تو اس کے ساتھ اس کے ضائع شدہ قرض کو پورا کر و۔پھر اس کے سارے عملوں کا حساب اسی مناسبت سے لیا جاوے گا۔مجموعه فنادی احمدیہ جلد اول صباه مرتبه مولوی محمد فضل صاحب جنگوی ) جب دستر خوان پر کھانا چن دیا جائے تو پہلے کھانا کھانا چاہیئے۔اس کے بعد نماز ادا کرنی چاہیے کیونکہ ایسے وقت نماز شروع کرنا اُسے خراب کرنے کے مترادف ہے حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا جب دستر خوان بچھ جائے اور کھانا چن دیا جائے تو نماز شروع کرنا ائے