آداب حیات

by Other Authors

Page 63 of 287

آداب حیات — Page 63

رطة دبي الطَّائِفِينَ وَالْقَائِمِينَ وَالرَّكَعِ السُّجُودِ (سورۃ الحج : ۲۷) اور پاک رکھ میرا گھر رکوع کرنے والوں اور سجدہ کرنے والوں کے لئے۔کنان بن الحصین سے مردی ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ فرماتے تھے۔قبروں کی طرف نماز مت پڑھو۔اور نہ ان پر بیٹھو۔مسلم کتاب الصلوۃ باب النهي عن الجلوس القبر والصلوة عليه) حضرت عائش نہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا او السواك مَطْهَرَةُ لِلغَم مَرْضَاة للرب وستن شائی کتاب الطهارة باب السواك اذا قام من الليل) مسواک کرنامنہ کی پاکیزگی اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا موجب ہے۔اوقات ممنوعہ میں نماز ادا نہ کی جائے کیونکہ آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم نے ان ادفات میں نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔سورج کے طلوع اور غروب کے وقت اور عین دوپہر کے وقت کوئی نماز نہیں پڑھنی چاہیئے نہ فرض نماز نہ نفل۔ان اوقات میں نماز پڑھنے کی مانعت اس لئے کی گئی ہے کہ طلوع اور غروب آفتاب کے وقت مشرک اور بت پرست اپنے معبودان باطلہ کی پرستش کرتے ہیں۔۔نماز وقت مقررہ پر ادا کی جائے کیونکہ وقت مقررہ پر نماز ادا کرنا وقت کی پابندی کا درس دیا ہے نیز اجتماعیت کی روح کو زندہ رکھنے کا موقعہ بھی ملتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے۔إنَّ الصَّلوة كَانَتْ عَلَى المُؤمِنِينَ كتابا موقوتاً (سورة النساء (۱۰۴) یقینا نماز مومنوں پر فرض مؤکدہ ہے۔