آداب حیات

by Other Authors

Page 46 of 287

آداب حیات — Page 46

اکرام والدین کے آداب والدین وہ نعمت عظمیٰ ہیں جس کا کوئی بدل نہیں۔ان کے اولاد پر اس قدر احسانات ہوتے ہیں کہ اولاد ان کا حق ادا نہیں کر سکتی۔ان کا جتنا بھی ادب و احترام اور خدمت کی جائے وہ کم ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق صرف ایک صورت میں والدین کا حق ادا ہو سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر ماں باپ کسی کے غلام ہوں اور اولاد انہیں خرید کر آزاد کر دیے۔والدین اپنی اولاد سے سچی اور بے لوث محبت رکھتے ہیں۔اور اس کو آرام و آسائش مہیا کر نے اور اس کی بہترین تربیت کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اولاد کی خوشی میں والدین کی خوشی ہوتی ہے اور اولاد کے غم میں والدین کا غم مضمر ہوتا ہے۔والدین کے احسانات کا اندازہ لگانا ایک محال امر ہے۔اسلام وہ اعلیٰ درجہ کا مذہب ہے جس نے والدین کے حقوق اور ان کی تکریم کے آداب سکھائے تاکہ اولاد ان کی بجا آوری سے جنت حاصل کر سکے اور ان کی دُعاؤں کے طفیل خدا تعالے کی خوشنودی پالے۔آئیے قرآن مجید مسنت نبوی اور احادیث نبویہ کی روشنی میں والدین کی عزت و تحریم کے آداب ملاحظہ کریں۔( 1 + والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا چاہیے۔قرآن مجید میں والدین کے ساتھ