آداب حیات

by Other Authors

Page 252 of 287

آداب حیات — Page 252

۲۵۲ کی عیادت کرتا ہے۔۔۔۔۔تو ایک آواز دینے والا اُسے آواز دیتا ہے کہ تو بھی مرغوب ہے اور تیرا چلنا پھرنا بھی مرغوب ہے۔تو نے جنت میں اپنا گھر بنا لیا۔( ترمذی ابواب البر والصلة باب ما جاء فی زیارة الاخوان) عبادت صرف ایک بار ہی نہ کی جائے بلکہ جہاں تک ہو سکے۔بیمار کی نبارداری اور مزاج پرسی کے لئے جتنی بار ہو سکے جائے۔حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ جب حضرت سعد کو خندق کے روز تیبر لگا تو حضور صلی الہ علیہ وسلم نے ان کا خیمہ مسجد میں لگوا دیا۔اور حضور ان کی بار بار عیادت فرماتے تھے۔(ابو داؤد کتاب الجنائز باب العيادة مراراً) حضرت زید بن ارقم روایت کرتے ہیں مجھے آشوب چشم کی تکلیف ہوئی تو حضور بار بار میری عبادت فرماتے تھے۔ابو داؤد کتاب الجنائز باب العياده على الرمد ) - صبح اور شام کے اوقات میں عبادت کرنے کا بہت زیادہ ثواب ہے حضور فرماتے ہیں کہ محب کوئی صبح کو کسی بیمار کی عیادت کرتا ہے تو شام تک ستر ہزار فرشتے اس کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور اسی کے لئے جنت میں ایک باغ مقرر کیا جاتا ہے اور جب وہ شام کو عبادت کرتا ہے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کی مغفرت کے لئے بارگاہ الہی میں اس کے لئے دعا کرتے ہیں اور اُس کے لئے جنت میں ایک باغ مقرر کیا جاتا ہے۔ر سنن ابی داود کتاب الجنائز باب في فضل العيادة على الوضوء) دوسری روایت میں ہے کہ عیادت کرنے والے کے لئے ستر ہزار فرشتے دعا کرتے ہیں۔یہاں تک کہ شام کرے۔اگر پچھلے پہر عیادت کرے تو صبح تک تمه ندی ابواب الجنائز باب ما جاء في عيادة المريض)