آداب حیات — Page 179
169 نکلتا ہے۔آدمیوں کے ہر ایک جوڑ پر صدقہ ہے۔امسلم کتاب الزكوة باب كل نوع من المعروف صدقة) حضرت عائشہ منہ سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی للہ علیہ وسلم نے فرمایا۔بنی آدم کے 4 جوڈ ہیں جو الله اكبر اَلْحَمْدُ لله ، لا اله الا الله ، سبحان الله استغفر الله بار بار کہے۔اور لوگوں کے راستے سے پتھر، کانٹا ، بڑی دور کر دے یا اسی قدر نیکی کا امر کرے، برائی سے روکے تو اس نے اپنا نفس دوزخ کی آگ سے بچالیا۔مسلم کتاب الزكوة باب كل نوع من المعروف صدقة) پس ہمیں چاہیے کہ ہم سوتے اور بیدار ہوتے وقت ذکر الہی کریں۔اور اُسوہ محمدی پر عمل پیرا ہو کہ اپنی روحانیت کو ترقی دیں۔تا ہماری دنیا اور ہماری آخرت سنور جائے۔آمین۔