آداب حیات

by Other Authors

Page 169 of 287

آداب حیات — Page 169

149 سورة بنی اسرائیل، سورۃ زمر سورة حديد سورة حشر سورة صف سورۃ تغابن یا جمعہ پڑھ کر سوتے تھے۔ابو داؤد کتاب الادب باب ما يقول عند النوم ) ۲۔رات کا اندھیرا پھیلنے کے وقت بچوں کو گھروں میں روک لینا چاہئیے اور انہیں باہر بے مقصد پھرنے کے لئے جانے نہ دیا جائے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے ناپسند فرماتے تھے۔حضرت جائز سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب رات کا اندھیرا مجھک آئے تو تم اپنے لڑکوں کو گھروں میں روک لو کیونکہ اس وقت شیاطین پھیل جاتے ہیں۔پھر جب کچھ حصہ رات کا گزر جائے تو لڑکوں کو چھوڑ دو یعنی عشاء کے بعد سونے دو اور اپنا دروازہ بند کر لو۔تجرید بخاری ما احصه (دوئم) سونے سے پہلے رات کو آگ بجھا دیتی چاہیے۔حضرت ابو موسیٰ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ مدینہ میں رات کے وقت ایک مکان رہنے والوں کے سمیت کل گیا۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا حال بنایا گیا تو آپ نے فرمایا۔آگ تمہاری دشمن ہے۔جب تم سونے لگو تو اُسے بجھا دیا کرو؟ د تجرید بخاری صاه حصہ دوم ۴ رات کو سوتے وقت بسم اللہ پڑھ کر گھر کے دروازے بند کر کے سونا چاہیے۔اسی طرح چراغ گل کر کے سونا چاہیئے۔اور خدا تعالے کا ذکر کیا جائے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اَغْلِقُ بَابَكَ واذكر اسعَ اللهِ وَأَطْفِي مِصْبَاحَكَ واذكر الله - تجرید بخاری صدا ( حصہ دوئم) )