اچھی مائیں ۔ تربیت اولاد کے دس سنہری گُر — Page 2
4 3 عمل رہتی ہیں۔عزیزہ امتہ الباری ناصر سیکرٹری شعبہ ہذا خاص طور پر ہم سب کی دعاؤں کی مستحق ہیں۔جن کو خدا تعالیٰ نے علم و عمل کی نعمت سے نوازا ہوا ہے اور لجنہ کراچی ان کی اس خوبی سے مستفید ہو رہی ہے۔یہ کتاب شعبہ اشاعت ربوہ سے منظور شدہ ہے۔بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ عرض حال غالباً تین سال کے قریب عرصہ گزرا ہے جب کہ میرا دفتر لاہور میں ہوتا تھا۔مجھے جماعت احمدیہ کے زنانہ اخبار ماہ نامہ مصباح کی ایڈیٹر صاحبہ کی طرف سے ایک خط پہنچا کہ ہمارا ایک خاص نمبر نکلنے والا ہے آپ بھی اس کے لئے کوئی مضمون لکھ کر بھجوائیں۔اس موقع پر میں نے یہ مضمون لکھ کر بھجوایا جو اب اچھی مائیں“ کے عنوان کے ماتحت ناظرین اور ناظرات کے ہاتھ میں ہے۔اتفاق سے چند ماہ ہوئے مجھے اس کا مسودہ مل گیا اور میں نے خیال کیا کہ اگر اسے ٹریکٹ کی صورت میں چھاپ دیا جائے تو انشاء اللہ تربیت اولاد کی غرض سے احمدی ماؤں کے لئے مفید ہو گا۔سو کسی کسی جگہ مناسب تبدیلی کے ساتھ یہ مسودہ کاتب کے حوالہ کر دیا گیا اور اب اسے 'مصباح' کے نام سے منتسب کرتے ہوئے خدا کے سپرد کرتا ہوں کیونکہ مُردہ الفاظ میں جان ڈالنے والا وہی ازلی ابدی آتا ہے خاکسار مرزا بشیر احمد ربوه 1953 129