اچھی مائیں ۔ تربیت اولاد کے دس سنہری گُر — Page 1
له 2 اچھی مائیں تربیت اولاد کے دس سنہری گر حضرت مرزا بشیر احمد۔ایم اے یکے از مطبوعات۔پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کے شعبہ تصنیف اشاعت کو صد سالہ جشن تشکر کے سلسلہ کا شمارہ نمبر پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔الحمد للہ۔زیر نظر مضمون بعنوان ” اچھی مائیں، حضرت قمر الانبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد کی ایمان افروز تحریر ہے جو آپ نے مدیرہ صاحبہ مصباح کی درخواست پر 29 اگست 1953 کو تحریر فرمایا۔فجز اھم اللہ تعالیٰ احسن الجزاء۔مضمون کی بنیاد فرمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر رکھی گئی ہے اور ماں کو اس کے مقام اور ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ہمارا اس مضمون کو شائع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بار بار یہ تحریر نظروں سے گزرے۔عمل کی تحریک ملے اور مائیں اپنے ذمہ دارانہ عمل سے بچوں کی صحیح خطوط پر تربیت کر کے اپنا مقام الجنة تحت اقدام الامهات جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے، حاصل کر سکیں۔آپ کے پیش کردہ دس سنہری گر گویا اس خزانے کی چابیاں ہیں۔بہت گہرے نفسیاتی مطالعہ اور ایک ترقی پزیر الہی جماعت کی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے لئے درد مند دعاؤں کے ساتھ یہ مضمون لکھا گیا ہے۔ہمارا فرض ہے کہ مائیں خود اس کا گہری نظر سے مطالعہ کریں اور ہر بچی کو پڑھائیں۔اللہ تعالیٰ ہمارے گھروں کو جنت نظیر بنا دے۔آمین خاکسار شعبہ تصنیف و اشاعت ضلع کراچی کے لئے دعا کی درخواست کرتی ہے جو توجہ اور محنت سے ہماری تربیت کے لئے مائدہ پیش کرنے میں مصروف