میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 80
شادی۔آپس کا حسنِ سلوک - جُدائی ، صبر ) قانہ اور نہ معلوم کیا کیا لکھا کرتا تو بعض لوگ برا مناتے مرحومہ بھی کہتی ایسے نہ لکھا کریں۔مگر میں تو لکھ ہی دیا کرتا تھا۔اگر آپ نے وہ خط سنبھال کر رکھے ہیں تو سارا مضمون کھل جائے گا۔کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے جیسے جملے ودیعت ہوتے ہیں جب میں بورڈ پر اعلان لکھا کرتا تھا باسط مجید گرد ہو جاتے کہ آج ابا کیا لکھنے لگے ہیں جماعت کے اکابرین نے کئی مرتبہ میرے سامنے کہا بھائی جی ان اعلاقوں کو نوٹ کر لیا کریں آپ کی اولاد کے لئے یاد گار ہوں گے۔حضرت خلیفہ اسیح " حضرت چوہدری سر محمد ظفر اللہ خان تک بھی تعریف فرماتے اور میرے اعلانات کو شہر کا عجوبہ قرار دیتے۔آپ کی امی کی ذات میں بہت برکت تھی بعض دفعہ اس کی سرسری باتیں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کی جاذب ہو جاتیں اُس کے مشوروں پر عمل میں برکت ہی برکت تھی۔طبیعت میں خاکساری تھی۔کبھی کمزوری میں بھاری چیز صحن سے کمرے میں یا کمرے سے صحن میں لانی ہوتی تو مجھے ہی کہتی مگر تھکی ہوئی آواز میں منت شامل ہوتی۔چاول نفیس پرانے منگواتی اب تک چاول کے ذکر کے ساتھ آپ کی امی کی چاولوں کی پرکھ یاد آ جاتی 24 ستمبر 1976ء عزیزه لطیف آج اٹھائیسواں روزہ ہے میں مسجد مبارک میں اعتکاف بیٹھا ہوں اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔اُمید ہے آج عید کا چاند نکل آئے گا۔خط لکھنا آسان نہیں ہے۔کوئی نہ کوئی یاد 80