میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 90
شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر گورداسپور کے پاس ایک گاؤس میں گئے تھے اور ان کی پر لطف گفتگو سے اس قدر محفوظ ہوئے تھے کہ اگلے سال بھی آپ کی معیت میں یوم تبلیغ منا نے گھوڑے واہ گئے۔۔۔آپ بڑے طباع اور ذہین تھے۔دکان کے سامنے دلچسپ اور جاذب نظر بورڈ لکھ کر آویزاں رکھا کرتے اپنی بنائی ہوئی مٹھائیوں کی تعریف میں بورڈ لکھتے جس میں آپ کو ایک خاص ملکہ حاصل تھا۔اس جدت طرازی سے کام اچھا چل نکلا۔تلاش و جستجو آپ کی طبیعت کا خاصہ تھا۔کئی کام کئے اور ہر کام کو کرتے ہوئے ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں مد نظر رہا۔بظاہر معمولی کئی اہم کام کئے مگر ان کی تہہ میں جا کر دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ روپیہ اُن پر عاشق تھا۔اس قدر معمولی کاموں سے تقسیم ملک کے وقت وہ کم و بیش دولاکھ روپے کی جائیداد کے مالک تھے۔“ 90 (صفحه 100 تا 102 )