میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 84 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 84

شادی۔آپس کا حسنِ سلوک - جُدائی ، صبر بستی میں زندگی گزاری تھی اس کی خاک انہیں مرغوب تھی۔لیکن جتوفیق الہی قادیان پہنچانے کے وعدہ سے آپ مان گئے انہی دنوں ابا جان کے دانت میں تکلیف ہوئی جس کے علاج کے لیے امرتسر جانا پڑا مگر یہ تکلیف مالا يطاق تھی۔حالت مزید خراب ہو گئی بھائی جان عبد المجید نیاز صاحب چھوٹا بھائی عبد السلام باجی رشید اور پھوپھی جان حلیمہ قادیان پہنچے۔ابا جان کی خدمت کی توفیق ملی۔حضرت میاں وسیم احمد صاحب بھی مسلسل خیال رکھ رہے تھے۔بھائی جان کو ایک خط میں تحریر فرمایا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته آپ کا قادیان آنا، یہاں کے شعائر اللہ کی زیارت اور وہاں دعائیں کرنا خدا تعالیٰ آپ کو مبارک کرے۔اسی طرح آپ کے لئے یہ امر بھی موجب سعادت ہے خدا تعالیٰ اسے قبول فرمائے کہ آپ نے کچھ عرصہ قادیان میں قیام کر کے اپنے بزرگ والد محترم، ہمارے درویش بھائی محترم بھائی عبدالرحیم صاحب دیانت کی خدمت کی توفیق پائی اور اس کی دعائیں لیں۔اللہ تعالیٰ ان کی دعا ئیں آپ کے حق میں پوری فرمائے۔آپ کی بڑی ہمشیرہ اس معاملہ میں آپ سب پر سبقت لے گئی ہیں خدا کرے آپ کے دوسرے بھائی بہن بھی اپنے والد محترم کی خدمت کی توفیق پائیں۔ہمارا سلام سب کو پہنچا ئیں۔خدا تعالیٰ ہمیشہ اپنے فضل سے آپ سب کو احمدیت کا سچا خادم اور وفادار بندہ بننے کی توفیق دے۔کمزوری بڑھ جانے کی وجہ سے ابا جان کو امرتسر کے ہسپتال میں داخل کیا گیا بھائی مرز ا وسیم احمد 84