میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 82 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 82

شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر آپ نے لکھا ہے بچے یاد کرتے ہیں تو میں آپ کو اپنا دل کیسے دکھاؤں جو خانہ زنبور بن گیا ہے مگر اُس کی رحمت کے حصار میں رہا ہے۔کسی نے حضرت اقدس مسیح موعود سے پو چھا کہ آپ کے سر میں سکری نہیں ہے۔حالانکہ آپ کو اتنے ہم ولم ہیں آپ نے جواب دیا جب فکر میرے پاس آتے ہیں میں منہ دوسری طرف کر لیتا ہوں۔میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔خدا تعالیٰ کا میرے ساتھ عجیب سلوک ہے۔ساری زندگی ایسا ایسا کرم دیکھا ہے کہ بیان کرنے لگوں تو کتابیں لکھ دوں۔“۔۔۔۔۔۔26/جون 1978ء ”میرا بصری (باسط ) آیا دیرینہ خواہش خدا نے پوری کی باپ بیٹا کس قدر خوشی کے عالم میں ہوں گے۔دن اور پھر رات برسات کے باعث کبھی کمرے میں نلکے کے پاس دونوں چار پائیاں صاف ستھرا بستر لنگر کا متبرک اور پھر قادیان دارالامان کہاں تک لکھتا جاؤں اس کی وضاحت اور نقشہ تو الفاظ میں پیش کرنا میرے بس کی بات نہیں میری تعلیم بھی واجبی اور قوی بھی کمزور۔خدا رحیم و بزرگ و برتر نے اپنی خاص مشیت سے میرے جسم کو محبت ، الفت، رحم شفقت، کے نمیرے سے گوندھا ہے۔اس سے جو بھی رونکلتی ہے۔وہ خود محبت سے گزر کر دوسرے عناصر پر بھی اثر انداز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتی جہاں خدا نے مجھے یہ لا زوال دولت تا زیست بخش کر احسان فرمایا۔وہاں صبر سکون اور قوت تو کل سے بھی خوب نہال کیا اور حقیقت تو یہ ہے کہ محض بطفیل حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت 82