میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 76 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 76

شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر گے اگر بے صبری کا کوئی لفظ ادا ہو گیا۔کیا ہی اچھا ہو کہ ہم بھی اپنے آقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشادسامنے رکھیں ؎ بلانے والا ہے سب سے پیارا اُسی پہ اے دل تو جاں فدا کر میرے بچے آپ کو خاص طور پر ہدایت ہے۔بڑے ہونے کی وجہ سے اس کا زیادہ پاس کریں۔صبر والانسخہ آزما کر دیکھیں حضرت اقدس مسیح موعود نے بٹالے میں صبر کا نمونہ دکھایا تو خدا تعالیٰ نے کیسی عزت بخشی فرما یا بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے سبحان اللہ ہم کب اس قابل تھے کہ آمنہ جیسی نعمت ملتی پھر بچوں کی صورت میں جو احسانِ عظیم ہوا وہ زبان اور قلم وہ دماغ اور دل کہاں سے لاؤں جس سے شکر کا حق ادا کر سکوں۔بس الحمد لل ثم الحمد للہ یہی ورد کچھ حق ادا کر سکتا ہے۔“۔۔۔۔۔۔13 مئی 1976ء عزیزم مکرم عبدالمجید نیاز خط لمبے لمبے نہ لکھا کریں مبادا منتشر جذبات میں بہہ کر ایسا لفظ سپرد قلم ہو جائے جس سے شرک کا پہلو نکلتا ہو۔جب کسی کے سامنے بیان دینے کا وقت آئے تو جس قدر کم بولا جائے اچھا رہتا ہے۔کس کو انکار ہے کہ یہ وقت بڑا صبر آزما ہوتا ہے اور پھر آپ کے لئے تو اور بھی زیادہ المیہ رکھتا تھا کئی وجوہات کی بناء پر مگر جب زیادہ دُکھ والا واقعہ سامنے آجائے تو صبر بھی اُسی کے مطابق دکھانا موجب انعام ہوا کرتا ہے کہتے ہیں 76