میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 74
شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیض کو بند کرنے والا کون ہے یہی تو خدائی ہے موت آگے پیچھے آکر ہی رہتی ہے پھر واویلا کیوں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کے ساتھ ہو۔“ اللہ تعالیٰ نے ابا جان کو جس بے مثال صبر کی توفیق دی اُس کا اجر تو خود خدائے عظیم و برتر ہے اُس نے وعدہ فرمایا ہے کہ وہ صابرین کے ساتھ ہے۔اللہ تعالیٰ کے ایک پیارے بندے حضرت صاحبزادہ مرزا اوسیم احمد نے اپنے مکتوب میں آپ کے صبر کو سراہا فرماتے ہیں: ”خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ نے اس شدید صدمہ کو بڑی پامردی اور مومنانہ ثبات قدم سے برداشت کیا اور خدا تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنے کا عمدہ نمونہ پیش کیا فالحمد للہ۔خدا تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور اُن کی سب اولا د اور آپ کو اُن کے لئے ایسے کام کرنے کی توفیق دے جو مرحومہ کے لئے صدقہ جاریہ ہوں وہاں میرا سلام سب کو پہنچا دیں۔مرز ا وسیم احمد ابا جان کا آنکھ اور دل پر قابو 15 اپریل 1976ء "3-4-1976 میں نے اس وقت کے لئے 1947 ء سے صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کی تھی خدا نے میری مدد کی اور مجھے اس طرح صبر و قرار کی دولت سے نوازا جس طرح یہ عظیم الشان انعام دیا تھا۔یہ تو مولا کریم کا بے پایاں احسان ہے کہ اُس نے مجھے اس انعام کی 74