میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 45
شادی۔آپس کا حسنِ سلوک - جُدائی ، صبر ) قمر الانبیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی پدرانہ شفقت بفضل الہی جماعت کی برکت سے ہمارے خاندان کو حضرت اقدس علیہ السلام کے خاندان کے قابل صد احترام بزرگوں اور خواتین مبارکہ کی شفقت حاصل رہی یہاں خاص طور صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی مہربانیوں کا ذکر ہے جو ناظر خدمت درویشاں رہے۔آپ ہمارے ہر کام پر ، ضرورت پر اور مشکل پر نگاہ رکھتے خواہ کوئی بڑا کام ہو یا چھوٹا۔جس وقت بھی ضرورت پڑتی ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے اور جب لوٹتے تو نہ صرف کام اور ضرورت پوری ہو جاتی بلکہ آپ کی ملاقات سے ایسا اطمینان اور خوشی حاصل ہوتی جو کبھی کسی اور ذریعہ سے حاصل نہیں ہو سکتی تھی۔ایک سردیوں کے موسم کی بات ہے رات کو دروازہ کھٹکا۔امی نے پوچھا: کون ؟ جواب ملا: "بشیر احمد “ آپ نے ایک لحاف تھماتے ہوئے فرمایا: 66 سردی زیادہ ہو گئی ہے میں نے سوچا پتا نہیں بچوں کے پاس لحاف ہے کہ نہیں۔“ کیا حق ادا فرمایا درویشوں کی خدمت کا اور یہ بھی کہ امی نے کیسے دعائیں دی ہوں گی۔سبحان اللہ۔کیا خدا ترسی اور عاجزی تھی۔سردی لگی تو درویش کے بچوں کو یاد کیا پھر کسی ملازم کے ہاتھ نہیں بھیجا خود تشریف لائے۔اللہ پاک آپ کے درجات بلند فرمائے۔1947 ء کے بعد قادیان سے ابا جان کے خط دو سال تک آپ کی معرفت آتے 45